Latest News

حج ۲۰۲۳: آن لائن حج درخواستیں جمع کرنے کی تاریخ میں دس دن کی توسیع۔

نئی دہلی: اقلیتی امور کی وزارت کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق حج 2023 کے درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اب 10 مارچ سے بڑھا کر 20 مارچ 2023 کر دی گئی ہے۔ حج کے لیے دستاویزات کے ساتھ آن لائن درخواست جمع کرانے کا عمل 10 فروری 2023 سے شروع ہواتھا۔
نئے نوٹس کے مطابق حج کے خواہشمند حضرات 20 مارچ 2023 بروز پیر شام 5 بجے تک فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
حج کمیٹی آف انڈیا (HCOI) کے ذریعہ جمعہ کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی بین الاقوامی پاسپورٹ رکھنے والے درخواست دہندگان "20 مارچ 2023 کو یا اس سے پہلے جاری کیے گئے اور 2 فروری 2024 تک ویلڈ پاسپورٹ رکھنے والے درخواست دینے کے اہل ہیں۔" حج ویب سائٹ سے آن لائن یا HCOI موبائل ایپ سے درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 جنوری کو سعودی عرب کے جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان نے سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ حج 2023 کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے مطابق کل 1,75,025 ہندوستانی حج کر سکیں گے، جو تاریخ میں سب سے زیادہ بتایا جا رہا ہے۔ 

Hajj 2023  1444

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر