Latest News

یوپی بلدیہ الیکشن: کمیشن نے سی ایم کو سونپی ریزرویشن رپورٹ، کابینہ سے بھی ملی ہری جھنڈی، اپریل میں بلدیہ الیکشن ہونے کی توقع۔

لکھنؤ: سمیر چودھری۔
یوپی بلدیہ الیکشن میں پسماندہ طبقہ کا ریزرویشن طے کرنے کے لئے تشکیل دئیے گئے کمیشن نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنی رپورٹ سونپ دی،جمعہ کے روز منعقد کابینہ میٹنگ میں اسے منظوری بھی دے گئی،اب ایسی توقع ہے کہ یوپی میں اپریل میں بلدیہ الیکشن ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ یہ رپورٹ 31 مارچ کو سپریم کورٹ میںداخل کرنی ہے۔
وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں کمیشن کی رپورٹ کو منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر سیٹوں کے ریزرویشن میں بڑا لٹ پھیر ہونے کے امکانات ہیں۔ 
محکمہ شہری ترقیات ٹرپل ٹیسٹ کی بنیاد پر میئر اور چیرمین عہدے کی سیٹوں کا نئے سرے سے ریزرویشن ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جنرل کی کئی سیٹیں او بی سی کے کھاتے میں جاسکتی ہیں۔ محکمہ کی چیف سکریٹری امرت ابھیجات کی سطح سے رپورٹ کو کابینہ کی منظوری کے لئے رکھنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ا س کے بعد رپورٹ کی اطلاع سپریم کورٹ کو دیتے ہوئے اترپردیش میں نگر پالیکا انتخاب کرانے کی اجازت مانگی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت کمیشن کی رپورٹ اسی ماہ سپریم کورٹ میں پیش کرنے اور انتخابات کرانے کی اجازت طلب کرے گی۔ سپریم کورٹ سے اجازت ملتے ہی میئر اور چیرمین عہدوں کی سیٹوں کے ریزرویشن کا کام شروع کردیا جائے گا۔ مارچ کے آخر تک سیٹوں کے ریزرویشن کو آخری شکل دے کر نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اس پر اعتراضات طلب کئے جائیں جس سے اسے آخری شکل دی جاسکے۔ واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے نگرپالیکا انتخابات میں پسماندہ طبقہ کی حصے داری طے کرنے کے لئے کمیشن کو سروے کرنے کے لئے 31مارچ 2023 تک کا وقت دیا گیا تھا لیکن یہ رپورٹ متعینہ میعاد سے تقریباً 22 روز قبل ہی حکومت کو سونپ دی گئی ہے۔ 350صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کو دو مہینے دس روز میں تیار کیا گیا ہے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر