دیوبند کے نوجوان صحافی عارف عثمانی کی حقیقی بھانجی کے شوہر کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ یہ اطلاع جیسے ہی دیوبند پہنچی تو اہل خانہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ متعلقین اور شہر کے سرکردہ افراد نے ابوالمعالی، گدیواڑہ پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کی۔
تفصیل کے مطابق پرانی دہلی سوئی والان کے رہنے والے محمد راحل 45سالہ جو کہ فی الحال جمناپار رہائش پذیر تھے، جمعرات کو اچانک عصر کی نماز کے بعد طبیعت میں گھبراہٹ محسوس ہوئی، اس سے قبل کہ انہیں علاج کے لئے اسپتال لے جاتے ان کا انتقال ہوگیا۔
راحل ملنسار، نماز روزہ کا پابند اور دارالعلوم اور علمائے دےوبند کے عاشق تھا۔ جب وہ دیوبند آتے اکثر وقت ان کا دارالعلوم میں علماءکے ساتھ وقت گذرتاتھا۔ اس انتقال کی اطلاع دیوبند پہنچی تو متعلقین جمع ہوئے اور فوراً دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔ محمد راحل کی نماز جنازہ گیارہ بجے ادا کی گئی اور دلی گیٹ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا ہے۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں اشرف عثمانی، فہیم عثمانی، خالد مکرم، محتشم، عارف عثمانی، ظفر عثمانی، شمیم عثمانی، عابد عثمانی، اقبال پرویز، محمد شارق، فیصل خان وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
0 Comments