Latest News

قرآن پاک پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے، ایم آر گلوبل اکیڈمی میں منعقدہ جلسہ دستار بندی میں علماء کرام نے عصری علوم کی اہمیت پر بھی دیازور۔

جلال آباد: قاضی طارق۔
 مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان رحمۃ اللہ علیہ کے داماد مولانا سید عبدالرحیم رحمت اللہ علیہ کی یاد میں قائم کردہ مدرسہ رحیمیہ ایم آر گلوبل اکیڈمی بھائی جان چوک اتوار کی صبح میں زیرِ سرپرستی مولانا وصی اللہ خان شیروانی عرف آرزو میاں خانقاہ تھانہ بھون کے ناظم مولانا محمد نجم الحسن تھانوی جامعہ مفتاح العلوم کے مہتمم قاری ولی اللہ شیروانی کے مشترکہ طور پر صدارت میں دستار بندی کا پروگرام منعقد ہوا۔
ایم آر گلوبل اکیڈمی کے مینیجر سید وجاہت میاں سماجی کارکن شیر زمان خان مولانا الیاس کیرانوی میں مولانا لقمان مظاہری مفتی رئیس قاسمی مدرس جامعہ مفتاح العلوم قاری الطاف تھانوی قاری اسرائیل کیرانوی مولانا واقف قاضی شہر مولانا شارق مفتی فرزان شیروانی مولانا جاوید ندوی علمائے کرام نے حفظ کرنے والے پانچ بچوں کو دستار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور پانچ بچوں کو حفظ کرنے پر سائکل دے کر اعزازات سے نوازا اور انکی حوصلہ افزائی بھی فرمائی مقررین حضرات نے کہاکہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں حافظ کا بڑا مقام ہے قرآن پوری انسانیت کے لیے سب سے بڑی نعمت ہے۔
 قیامت تک انسانوں کے لئے ہدایت ہے قرآن مجید کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالی نے لی ہے جو طالب علم رات دن محنت کرکے قرآن مجید کو حفظ کرتے ہیں اللہ تعالی انہیں بلند مقام عطا کرتا ہے تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے علماء کرام نے قرآن و حدیث کی روشنی میں بیانات دیے اور ساتھ ہی دنیاوی تعلیم پر بھی زور دیا اور حضرت مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان شیروانی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات زندگی پر بھی روشنی ڈالی اور اکابرین کے واقعات بھی سنائے حافظ سید وجاہت میاں مینیجر ایم آر گلوبل اکیڈمی کو مبارکباد بھی پیش کی جلسہ کا اختتام مولانا نجم الحسن کی دعا پر ہوا اس موقع پر پروگرام کی نظامت معروف صحافی سید ذیشان کاظمی ضلع شاملی جمعیت علماء ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا ایوب مفتاحی نے بخوبی انجام دی پروگرام کا آغاز مدرسہ کے طالب علم محمد عزیز خان محمد یحییٰ شیروانی کی تلاوت سے ہوا اور اور نعت پاک محمد کلیم نے اپنی دلکش آواز میں پیش کی سید وجاہت مینیجر نے جلسہ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا دستار بندی پروگرام کو کامیاب بنانے میں قاری عابد قاری راشد ماسٹر ذیشان احمد اہم کردار ادا شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر