Latest News

حفاظ کرام کا مقام و مرتبہ بہت اعلیٰ ہوتاہے، مدرسہ بستان العلوم عمادپود میں جلسہ دستار بندی میں مولانا ظہور احمد قاسمی کاخطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
بہٹ علاقہ کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ بستان العلوم عمادپود میں جلسہ دستار بندی کا انعقادکیاگیا،جس میں علماءاکرام کے ہاتھوںحفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے آٹھ طلبہ کی دستار بندی کی گئی اور امتحان میں اول، دوم و سوم پوزیشن کرنے والے طلبہ وطالبات کو انعام سے نوازا گیا۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مدرسہ کے مہتمم اور جمعیت علماءکے ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی نے اپنے صدراتی خطاب میں کہا ہے کہ حافظ قرآن کا مقام و مرتبہ بہت اعلی و ارفع ہے،یہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ہے کہ اللہ تعالیٰ جس کو چاہتاہے اسے کلام الہی جیسی عظیم دولت سے نوازتاہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک دنیا کے تمام انسانوں کی ہدایت کے لئے راہنما کتاب ہے۔ 
مہمان خصوصی مولانا عبد الرشید مرزاپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن پاک کی تعلیم کو عام کرنا یہ ہماری اور آپ سبھی لوگوں کی ذمہ داری ہے، بد قسمتی سے آج لوگ اپنے بچوں کو دنیا کی ساری تعلیم دلانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں لیکن ان کو قرآن کی تعلیم دینے کے نام پر گرانی ہوتی ہے، اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے اور ہر بچہ و بچی قرآن کی تعلیم پہلے حاصل کرے اس کے لئے ذہن بنانے کی ضرورت ہے۔ مولانا مشرف رشیدی و مولانا طیب نے کہا ہے کہ آج ہمارے معاشرہ کے بگاڑ میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،جس کے خلاف منظم تحریک چلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔خانقاہ رائپورکے سربراہ منشی عتیق، مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی، ماسٹر غفران انجم، مولانا شمشیر قاسمی، قاری شوقین الحسنی، مفتی عمیر اور مولانا دلشاد وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر مفتی کلیم سندرپور، مفتی صادق ،انعام پردھان، مولانا فاروق، قاری عالیشان ،قاری وسیم مغیثی ابوذر وغیرہ موجود رہے۔ مدرسہ کے ناظم تعلیمات مفتی مدثر مظاہری نے تعلیمی رپورٹ پیش کی۔ ناظم مدرسہ قاری عارف نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ مولانا ظہور احمد صاحب قاسمی کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر