Latest News

رکن اسمبلی ناہید حسن پر الزمات طے، سہارنپور عدالت میں پیشی ،جرم ثابت ہونے پر اسمبلی رکنیت کو بھی خطرہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
کیرانہ اسمبلی حلقہ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ناہید حسن آج ایم پی ایم ایل اے خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کے خلاف الزامات طے کیے ہیں۔سہارنپور میں ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے دھمکی دینے کے معاملے میں کیرانہ سے ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کے خلاف الزامات طے کیے ہیں۔ سرساوہ تھانے کے گھیراؤ کے معاملے میںابھی الزامات طے نہیں ہوئے ہیں،۔ اس کے لیے عدالت نے انہیں 27؍ اپریل کو طلب کیا ہے۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر گلاب سنگھ نے بتایا کہ سال 2018؍ میں گنگوہ کوتوالی کے گنگوہ شہر کے رہنے والے ارشد نے کیرانہ کے ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کے خلاف دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ الزام ہے کہ ایس پی ایم ایل اے نے انہیں ایک کیس کے سلسلے میں فون پر دیکھنے لینے کی دھمکی دی تھی۔اس کے علاوہ ایس پی ایم ایل اے کے خلاف سال 2010 میں سرساوہ تھانے کے گھیراؤ کرنے کا معاملہ بھی سرساوہ تھانے میں درج ہے۔ دونوں کیس اب یہاں کے ایم پی۔ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں چل رہے ہیں۔ ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن دونوں معاملات میں عدالت میں پیش ہوئے۔جج میانک پرکاش نے دھمکی دینے کے معاملے میں ایس پی ایم ایل اے کے خلاف الزامات طے کیے، جب کہ سرساوہ تھانہ گھیراؤ کیس کے تمام نو ملزمان پیش نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کیس میں الزامات عائد نہیں کیے جاسکے۔ اس کے لیے عدالت نے ایس پی ایم ایل اے سمیت تمام ملزمان کو 27؍ اپریل کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ دھمکی دینے کے معاملے میں ایس پی ایم ایل اے کے خلاف الزامات عائد کرنے کے بعد کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ اس میں بھی اگلی تاریخ 27؍ اپریل مقرر کی گئی ہے۔سہارنپور ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر اروند کمار شرما نے کہا کہ دھمکی دینے کے معاملے میں دفعہ 506 میں زیادہ سے زیادہ تین سال کی سزا کا پروسیزر ہے۔ اگر کسی عوامی نمائندے کو جرم ثابت ہونے کے بعد تین سال کی سزا ہو جاتی ہے تو اس عوامی نمائندے کی قانون ساز اسمبلی میں رکنیت ختم ہو جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر