Latest News

مسلم فنڈ دیوبند کی جانب سے آنکھوں کے مفت کیمپ کا انعقاد،سیکڑوں مریضوں کی آنکھوں کی جانچ کرکے مفت دوائیاں اور چشمے دیئے گئے۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کے زیراہتمام مدنی آئی ہسپتال کی جانب محمول ہال میں یک روزہ مفت آنکھوں کے طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا، جس میں ماہر ڈاکٹروں نے سیکڑوں مریضوںکی آنکھوں کی جانچ کرکے انہیں مفت ادویات، چشمے اور آنکھوں کی حفاظت کے لئے ضروری مشورے دیئے۔ اس دوران 47 مریضوںکی آنکھوں کے آپریشن تجویز کئے گئے۔ 
کیمپ کا افتتاح مسلم فنڈ ٹرسٹ دیوبند کی کمیٹی کے صدر اور محمد اقبال ایڈوکیٹ ،ادارہ کے سکریٹری محمد انس صدیقی، منیجر سہیل صدیقی اور ہاسپٹل کی سرجن ڈاکٹر سفینہ تبسم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔کیمپ میں ڈاکٹر سفینہ تبسم ڈاکٹر فرزانہ، ڈاکٹر نکنج اور ڈاکٹر شہزاد پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے صبح10بجے سے شام 4 بجے تک 459 مریضوں کی آنکھوں کی جانچ کی اور 47 مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن تجویز کئے گئے۔
مریضوں کی جانچ کے دوران سبھی مریضوں کو مفت دوائیں تقسیم کی گئیں اور 250غریب ونادار مریضوں کو مفت چشمے دئیے گئے۔ کیمپ میں آپریشن کے لئے منتخب مریضوں کا آپریشن نصف خرچ پر کیا جائیگا۔اس موقع پر محمد اقبال ایڈوکیٹ نے کہا کہ آنکھیں خدا کی عطا کردہ عظیم نعمت ہے، جن کی بدولت ہماری دنیا اور زندگی آباد ہے اس لئے آنکھوں کو صحت رکھنا انتہائی ضروری ہے، اس سلسلہ میں ادراہ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
ادارہ کے منیجر سہیل صدیقی نے کہا کہ مدنی آئی اسپتال 1987سے آنکھوں کے مریضوں کے علاج کی خدمات انجام دے رہا ۔انہوں نے بتایا کہ اسپتال کی جانب سے وقتافوقتاً فری آئی کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں، جس میں بلاتفریق مذہب و ملت غریب ونادار مریضوں کی مفت دوائیاں اور چشموںکے ساتھ دوائیاں فری دی جاتی ہیں، انہوں نے بتایاکہ ادارہ کی جانب سے امور خیر کی جانب سے بہت معمولی خرچ پر آنکھوں کا علاج فراہم کرایا جاتاہے، انہوںنے کہاکہ خدمت عظیم کار خیر، جس میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔سکریٹری محمد انس صدیقی نے کہا کہ فری آئی کیمپ کے ذریعہ غریب ونادار مریضوں کے علاج کو ترجیح دی جاتی ہے اور انہیں مفت چشمے اور دوائیں تقسیم کی جاتی ہیں،یہ ایک قابل ستائش اور لائق تعریف کام ہے۔
اسپتال انچارج اسرار احمد اور فیضی صدیقی نے بتایا کہ جن مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن تجویز کئے گئے ہیں ان کے آپریشن مدنی آئی اسپتال میں 17مارچ کو کئے جائیںگے۔اس دوارن اسسٹنٹ منیجر سید آصف حسین، سابق چیئرمین انعام قریشی،ڈاکٹر ایس اے عزیز ،ناگل برانچ کے منیجر ساجد حسن، مولانا دلشاد قاسمی، فہیم علوی، عمیر احمد عثمانی، نجم عثمانی، عدیل صدیقی، مسعود خاں رانا، ڈاکٹر محمد اعظم، ڈاکٹر شبیر کریمی، اسرار احمد،ڈاکٹر شہزاد انجم، محمد طارق، ڈاکٹر محمد ایاز صدیقی، فہیم صدیقی، مدنی آئی ٹی آئی کے پرنسپل نوشاد احمد، تنویر احمد، محمد طارق وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر