Latest News

ادم قتل کے الزام میں ۲ بھائیوں سمیت ۳گرفتار۔

مظفر نگر: بڈھانہ کوتوالی پولس نے ہفتہ کو جھارکھنڈ کے رہائشی ادم کے قتل معاملے میں کوروا گاؤں کے 2 بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ 
ادم سی او پھگانہ دیوورت واجپائی نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں ادم قتل کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 2 دن قبل پولیس کو کرووا گاؤں کے جنگل میں کسان بھرت ویر کے کھیت سے ایک نوجوان کی لاش ملی تھی۔ تفتیش پر، متوفی کی شناخت آدم ولد بدھوا کے طور پر ہوئی ہے، جو گاؤں کلبھنگا، ضلع صاحب گنج، جھارکھنڈ کا رہائشی تھا جوکہ کوروا گاؤں میں ہی کام کرتا تھا۔
 سی او نے کہا کہ سورج، اس کے بھائی انوج اور بھتیجے جملیٹ ساکن موضع کروواکو اس معاملے میں بڈھانہ بس اسٹینڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ آدم کے سورج کی بہن کے ساتھ غیر اخلاقی تعلقات تھے۔ اس میں رکاوٹ بننے پر آدم نے سورج کی بھابھی کو قتل کر دیا۔ سورج نے اپنی بہن کے غیر اخلاقی تعلقات اور بہنوئی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اپنے بھائی اور بھتیجے کی مدد سے آدم کو گلا دبا کر قتل کیا۔ قتل سے پہلے اسے شراب پلائی گئی۔ تفتیش کے بعد پولیس نے تینوں ملزموں کا چالان کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر