Latest News

اصلاحی اُمور کے جائزے کے لیے جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کی اہم میٹنگ منعقد۔

مظفر نگر: سمیر چودھری۔
آج جمعیة علماءضلع مظفر نگر کی اکائیوں کے مقامی ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس ضلع صدر مولانا قاسم قاسمی اور ضلع جنرل سکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی کی صدارت میں مسجد نمایش کیمپ میں منعقد ہوا۔

میٹنگ میں تمام اصلاح معاشرہ کمیٹیوں کا جائزہ لیکر اصلاح معاشرہ پروگرام کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاممبران کو جمعیة علماءہند کے مئی میں ہونے والے مجلس منتظمہ کے اجلاس میں شرکت کی ترغیب دی گئی۔اجلاس میں مفتی عبدالقادر قاسمی، حکیم امید اشرف، مولانا رضوان، اآصف قریشی، مولانا عبدالقیوم قاسمی نے سماجی اصلاحی کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کی۔جس کے بعد کنوینر مفتی انتظار نے رپورٹ پیش کی۔ مفتی عبدالقادر قاسمی،مفتی مجیب الرحمن،مولانا عبداللہ وغیرہ نے اجلاس کو خطاب کیا۔ آصف قریشی ڈسٹرکٹ میڈیا انچارج اور ضلعی سیکرٹری نے میڈیا کے ساتھ یہ معلومات شیئر کیں۔اجلاس میں خصوصی طورپر مولانا نذر محمد قاسمی، حاجی شاہد تیاگی، حاجی عزیز الرحمن قاری اسرار رشیدی، پردھان مرسلین مولانا بدر اختر، مولانا عمران، مولانا انعام اللہ مولانا لطف الرحمن عبدالناصر مفتی محمد نبی وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر