Latest News

فیضان میڈی کیئر اسپیشلٹی ہاسپٹل دیوبند کی جانب سے مفت طبی کیمپ منعقد، غریب و نادار مریضوں کو فائدہ پہنچانے ہمارا مقصد ہے: سعد صدیقی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف اسپتال فیضان میڈی کیئر اسپیشلٹی ہاسپٹل عیدگاہ روڈ دیوبند میں ایک فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس یک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح ہاسپٹل کے مینجنگ ڈائریکٹر سعد صدیقی اور وائس مینجنگ ڈائریکٹر احمد صدیقی نے مشترکہ طو رپر کیا۔ کیمپ کے سرپرست سعد صدیقی نے بتایا کہ ایک روزہ فری کیمپ میں تقریباً 400 مریضوں کی جانچ کی گئی اور انہیں مفت دوائیں دینے کے ساتھ مفت میں ٹیسٹ وغیرہ کئے گئے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عدنان مسعود ایم بی بی ایس ، ایم ڈی، ڈاکٹر وندنا آریہ، ڈاکٹر سلیم الرحمن ایم ڈی، چائلڈ اسپیشلسٹ ، ڈاکٹر ورو ن سنگھ پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے رات ۹ بجے تک مریضوں کی جانچ کی۔ ہاسپٹل کے وائس مینجنگ ڈائریکٹر احمد صدیقی نے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ میں دل کے امراض، شوگر ، جوڑوں کے درد، بچوں کے امراض اور خواتین کے امراض کی مفت جانچ کی گئی۔ ہاسپٹل کی انتظامیہ اور سعد صدیقی نے کیمپ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میڈیکل کیمپ وقفہ وقفہ سے منعقد کئے جاتے رہیں گے تاکہ غریب ونادار مریض زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں، وہیں دوسری جانب احمد صدیقی نے بتایا کہ آئندہ مستقبل قریب میں ہاسپٹل کی جانب سے نئی اور کارآمد ولازمی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی تاکہ دیوبند اور قرب وجوار کے مریضوں کو اِدھر اُدھر نہ جانا پڑے۔ اس موقع پر میڈیکل ٹیم کے علاوہ پورا عملہ موجود رہا، کیمپ کے انعقاد میں انصار مسعودی، اسامہ خان، سمیر، سہیل، دانش، سنبل اور لبنیٰ کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر