Latest News

مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ سعود الشریم ۳۲ سال بعد سبکدوش۔

جدہ: کئی مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والے مرکز نے رمضان سے قبل سالانہ تراویح کے شیڈول کی اجرائی عمل میں لائی جس کے ذریعہ اس بات کی تصدیق ہوئی کہ شیخ سعود الشریم مسجد الحرام کے امام و خطیب کی حیثیت سے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔شیخ سعود الشریم ایک ممتاز اور مسلمہ قاری رہے ہیں جو ۳۲سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے ۱۲ ربیع الاول ۱۴۴۳کو مسجد الحرام، مکہ مکرمہ میں اپنی آخری نماز کی امامت کی تھی۔ واضح رہے کہ رواں سال کے اوئل جنوری سے ہی حرم کے ایک معروف امام کے استعفیٰ کے حوالے سے افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔ فروری میں ہی ایک ویب سائٹ نے جو اسلامی دنیا کی خبریں دیتی ہے، اس بات کی تصدیق کی تھی کہ زیر بحث امام درحقیقت شیخ سعود الشریم تھے۔تاہم ان کے قبل از وقت سبکدوش ہونے کی وجوہات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ انہیں مسجد الحرام کے بے حد خوش الحان قاریوں، ائمہ و خطباء میں شمار کیا جاتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر