Latest News

غیر قانونی مزار نہیں ہٹا تو رام مندر بنادیں گے، کلیان نگر نگم اور پولس کو خط لکھ کرمنسے لیڈر کی دھمکی۔

کلیان: مہاراشٹر کی اقتصادی راجدھانی ممبئی سے قریب کلیان علاقے میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے کارکنان نے ایک مزار کا مسئلہ اُٹھایا ہے، بتایا جارہا ہے کہ یہ نجی زمین پر بنایا گیا ہے۔ ٹی وی نائن کی رپورٹ کے مطابق منسے کے وارڈ صدر مہیش بانکر نے کلیان ڈومبیولی نگر نگم کے ساتھ ہی پولس کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ایک ہفتے کے اندر مزار کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، ساتھ ہی اس نے خط میں کہا ہے کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو اس کے پاس ہی رام مندر بنادیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کلیان ڈومبیولی مہانگر پاکلیکا کمشنر کو لکھے خط میں ایم این ایس لیڈر نے کہاہک ہندو شمشان بھومی کے پاس سڑک کنارے ایک نجی زمین پر ایک غیر قانونی مزار تعمیر ہوا ہے، بتایا جارہا ہے کہ یہ زمین کسی اشوک شندے کی ہے ، اس دوران ایم این ایس لیڈر نے کہاکہ اگر ایک ہفتے کے اندر اسے نہیں ہٹایا گیا تو ہم قریب کی زمین پر بھگوان رام مندر تعمیر کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی منسے وارڈ صدر مہیش بانکر کا الزام ہے کہ پہلے اشوک شندے اس زمین کا استعمال کھیتی کےلیے کرتے تھے، مگر گزشتہ کچھ برسوں سے اس زمین کا کھیتی کے لیے استعمال نہیں کیاگیا، انہو ںنے کہاکہ حال ہی میں زمین کے پاس کچھ لوگوں کی آمدورفت دیکھی اور جب وہاں تحقیقات کی تو پایا کہ وہاں پر ایک مزار بنا ہوا ہے جس کے بعد ایم این ایس لیڈر نے شندے سے بات کی اور پوچھا کہ کیا یہ سب کی اجازت اس نے دی ہے لیکن جب شندے نے منع کردیا تو انہوں نے کے ڈی ایم سے مندر مزار کو ہٹانے کےلیے شکایت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر