Latest News

بڑی مقدار منشیات کے ساتھ دونشہ اسمگلر گرفتار، کافی عرصے سے نشہ کا کاروبار کرنے والے دونوں کو دیوبند پولیس نے بھیجا جیل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
پولیس نے ہفتہ کو آپریشن وائٹ پاوڈر کے تحت دو اسمگلروں کو ساٹھ ہزار نشہ آور گولیوں کے ساتھ گرفتار کیا۔ ملزمان کافی دنوں سے ممنوعہ ادویات فروخت کرنے کا کاروبار کر رہے تھے۔ ملزمان کو این ڈی پی ایس میں مقدمہ درج کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ہفتہ کو کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے محلہ نیچل گڑھ میں واقع نالے کی پٹری سے گزرتے ہوئے دو مشتبہ نوجوانوں کو ایک بڑے بیگ کے ساتھ پکڑ لیا۔ پولیس نے ان سے ساٹھ ہزار نشہ آور گولیاں اور ایل پروسیف برآمد کیں۔ دیوبند کوتوالی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سی او رام کرن سنگھ نے بتایا کہ ضبط کی گئی منشیات کا وزن 10 کلو 800 گرام ہے۔ گرفتار ملزمان میں محلہ چھمپی واڑہ کا رہنے والا ساجد اور محلہ قلعہ دیوبند کا رہنے والا جاوید ہے۔ 
دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ وہ کافی عرصے سے بازار میں نشہ آور اشیاءاور ممنوعہ ادویات کی سپلائی کر رہے تھے۔ سی او نے کہا کہ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ ملزمان کے خلاف دیگر تھانوں میں مقدمات ہیں یا نہیں۔ تفتیش کے بعد دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔وہیں کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف دیوبند پولیس کی جانب سے کارروائی مسلسل جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر