Latest News

مسابقۃ القرآن الکریم میں جامعہ رحمت گھگھرولی کے طالب علم نے شاندار کامیابی حاصل کر کے جامعہ کا نام روشن کیا۔

سہارنپور: سہارنپور شہر میں مسابقۃ القرآن الکریم میں جامعہ رحمت گھگھرولی سہارنپور کے طالب علم محمد پرویز ولد محمد اخلاق ساکن گھگرولی نے شاندار کامیابی حاصل کر اپنے ادارے جامعہ رحمت کا نام روشن کیا۔
اس موقع پر مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی مہتمم جامعہ رحمت گھگھرولی سہارنپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ طالب علم کی کامیابی یقیناً خوش آیند ہے، اس طرح کے پروگرام اور مسابقے حفاظ کرام کی عزت افزائی کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں اوران کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ دوسرے والدین کو بھی اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلانے اور حافظ قرآن بنانے کا شوق پیدا ہو، اسی کے ساتھ ساتھ جامعہ کے تمام اساتذہ نے بھی طالب علم کو مبارکباد پیش کی اور ادارے و طالب علم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مسابقہ میں جامعہ رحمت کے طالب علم محمد پرویز ابن محمد اخلاق ساکن گھگھرولی نے پانچ پاروں کی فرع میں شرکت کر سوم پوزیشن حاصل کی۔ مسابقہ میں قرب وجوار کے مختلف مدارس کے طلباء نے بھی شرکت کی اور دیگر مدارس کے بچوں کوبھی گراں قدر انعامات سے نوازاگیا۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر