Latest News

ملک میں کہیں نہیں جلایا جائیگا راون کا پتلہ؟، راون کا پتلہ نذر آتش کرنے والوں پر کرائی جائیگی کارروائی، دیوبند پہنچ کر شری کانت تیاگی نے کہاکہ’راون ذہین اور ہوشیار شخص تھے'۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ہندوستان کے کسی بھی علاقہ میں اب راون کے پتلے کو نذر آتش نہیں کیا جائے گا اور ایسا کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ، جو شخص بھی اس کام کو انجام دے گا وہ سزا بھگتنے کے لئے تیا ررہے۔ ان خیالات کا اظہار شری کانت تیاگی نے دیوبند پہنچ کر کیا، ان کے اس بیا ن کے بعد تنازعہ کھڑا ہونا طے ہے۔ واضح ہو کہ نوئیڈا کی اومیکس سوسائٹی میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی معاملہ کے بعد شری کانت تیاگی سرخیوں میں آئے تھے ، ان کا بدسلوکی کرنے والا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس تنازعہ نے کافی سرخیاں بٹوری تھیں، اسی تنازعہ میں شری کانت تیاگی سرخیوں میں آگئے تھے۔ آج وہ دیوبند پہنچے اور انہوں نے تیاگی ، برہمن سماج کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لیا ۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہندوستان میں دسہرے کے موقع پر راون کے پتلے کو نذر آتش نہیں کیا جائے گا، ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہو ںنے کہا کہ اسی مسئلہ کو لے کر رام لیلا کمیٹیوں کو بھی خط لکھا جائے گا اور رابطہ کرکے اس طرح کے قدم کو روکنے کے لئے کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جس نے بھی راون کے پتلے کو نذرآتش کیا اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ راون برہمن تھے اور ایک عقل مند ، ہوشیار ذی عقل آدمی تھے ۔ انہو ںنے کہا کہ اگر پتلا نذر آتش کرنا ہے تو دریودھن اور دوشاسن کا پتلا نذر آتش کیا جائے۔ شری کانت تیاگی نے کہا کہ اس ملک کی پہچان سنسکرتی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ، بھگوان رام کے علاوہ کسی کو راون کے پتلے نذر آتش کرنے کا حق نہیں ہے۔ انہو ںنے کہا کہ دیش کے ہر تیاگی ، برہمن اکثریتی گاﺅں میں بھگوان پرشورام کی مورتی نصب ہوگی ۔ شری کانت تیاگی اپنے بیان کو لے کر ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئے ہیں ، اس بار ان کے بیان سے عوام میں مختلف قسم کی بحث شروع ہوگئی ہے ۔ شری کانت تیاگی نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ اب اس ملک میں راون کے پتلوں کو نذر آتش نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہو ںنے کہا کہ جس نے بھی راون کے پتلے کو نذر آتش کیا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ شری کانت تیاگی کے اس متنازعہ بیان کے بعد تنازعہ ہونا طے مانا جارہا ہے ۔ رام لیلا کمیٹی نے تو ان کے بیان پر اعتراض ظاہر کردیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر