Latest News

شہنشاہ اورنگ زیب کی ستائش پر ایک شخص کے خلاف کیس درج۔

کولہار پور: کولہاپور ضلع میں اقلیتی برادری کے ایک شخص کے خلاف اتوار کے روز ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس نے مبینہ طور پر مغل بادشاہ اورنگزیب کا اپنے واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگایا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک شکایت کی بنیاد پر دفعہ (کسی بھی طبقے کے مذہب کی توہین کے ارادے سے عبادت گاہ کو نقصان پہنچانا یا اس کی بے حرمتی کرنا) اور تعزیرات ہند کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت وڈگاؤں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر شہنشاہ اورنگزیب کی تعریف کی تھی اور یہ معاملہ 16 مارچ کو سامنے آیا تھا۔ اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے، اہلکار نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی مذہب کے بارے میں کوئی توہین آمیز پوسٹ نہ کریں۔ بتادیں کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کا نام تبدیل کردیا ہے جو مغل بادشاہ اورنگزیب کے نام سے موسوم تھا، شہر کا نام تبدیل ہونے کے بعد کثیر تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا۔ اورنگ آباد نام تبدیلی کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحادالمسمین کے رکن پارلیمان امیتاز جلیل کی سربراہی میں لوگوں نے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر