Latest News

تعلیم کو دو زمروں میں تقسیم کرنا نا انصافی ہے، تعلیم حاصل کرنا ہر بچہ کاحق ہے، جامعہ الہدایہ پبلک اسکول کے سالانہ انعامی وثقافتی پروگرام کا انعقاد۔

مظفر نگر: سمیر چودھری۔
چرتھاول کے نگلہ راعی جامعہ نگر میں واقع جامعہ الہدایہ پبلک اسکول کے سالانہ انعامی وثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ایم ایل اے تھانہ بھون اشرف علی خان ،چیئرمین عبد الغفار چودھری، بی جے پی کے صوبائی سنگٹھن منتری ڈاکٹر پرشوتم، بی جے پی لیڈر ابھیشیک چودھری، سماجی کارکن ہارون ٹھیکیداروغیرہ نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت سابق پردھان حاجی فیاض علی نے کی، جبکہ نظامت کے امور جامعہ الہد ایہ کے مینیجر مولانا موسیٰ قاسمی نے انجام دیئے۔ الہدایہ پبلک اسکول کے بچوں نے جہاں مختلف ثقافتی ، تہذیبی پروگراموں کے ساتھ اردو ہندی، اور انگریزی زبانوں میں تقاریر ودیگر پروگرام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وتحسین حاصل کی۔ پروگرام میں سالانہ امتحانات میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے ہر کلاس کے ٹاپر بچوں کو سند اعزاز اور مومنٹو دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
پروگرام کا آغاز قاری محمد اسرار کی تلاوت اور شاعر ابوالکلام کلیم کی نعت پاک سے ہوا۔ اس موقع پرافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیة علماءمغربی اترپردیش کے نائب صدر حافظ محمد فرقان اسعدی نے کہا کہ تعلیم کو دو زمروں میں تقسیم کرنا نا انصافی ہوگا، انہوں نے اسلامی تاریخ کے حوالہ سے کہا کہ ماضی میں دینی اور دنیاوی تعلیم کے الگ الگ ہونے کا تصور نہیں تھا، تمام اسلامی مراکز میں اسلامیات کے ساتھ عصری علوم پر توجہ دی جاتی تھی ۔تھانہ بھون ممبر اسمبلی اشرف علی خان نے کہا کہ آج اشد ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی اور جسمانی تربیت ہو۔بی جے پی صوبائی سنگٹھن منتری ڈاکٹر پرشوتم نے کہا کہ کوئی بھی سماج اگر تعلیم میں پچھڑ جاتا ہے تو تمام میدانوں میں پسماندگی کا شکار ہوجاتا ہے ،تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کے بغیر دیگر پسماندگی کو دور نہیں کیا جاسکتاہے،آج مجھے بے حد خوشی ہے کہ اس طرح کے ادارے اس سمت میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔انسپکٹر تھانہ چرتھاول راکیش شرما نے اپنے خطاب میں تمام بچوں کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بی جے پی لیڈر ابھیشیک چودھری نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کی سیڑھی ہے ، تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا قانونی حق ہے ۔دارالعلوم دیوبند کے استاد مولانا صداقت علی نے اسلام میں تعلیم کی اہمیت اور ماضی میں اسلامی مراکز کے ذریعہ انقلابی تعلیمی خدمات پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج افسوس یہ ہے کہ ہم نے اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے دور کردیاجس کی وجہ سے معاشرہ میں برائیاں عام ہوگئیں،مولانا زبیر قاسمی پرنسپل علی پبلک اسکول دہلی نے کہا کہ آج ماڈرن ایجوکیشن کے ساتھ دینی تعلیم کی بہت سخت ضرورت ہے،۔ڈاکٹر شاہ رخ چودھری جامعہ ہمدرد یونیورسٹی دہلی نے کہا کہ قرآن کریم کا سب سے پہلا پیغام ہی تعلیم کو عام کردینے کا ہے ، چیئرمین جلال آباد چودھری عبد الغفار نے کہا کہ اس قسم کے اداروں سے ہی قوم کا بھلا ہوسکتاہے ۔جمعیة علماءاترپردیش کے سابق نائب صدرڈاکٹر جمال الدین قاسمی نے کہاکہ ہمیں تعلیم کے ذریعہ بچوں میں خدمت کے جذبات،پیدا کرنا برداران وطن کے ساتھ اخوت ومحبت کے مراسم پیدا کرنااور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔جمعیة علماءضلع مظفرنگر کے جنرل سکریٹری قاری ذاکر حسین نے کہا کہ تعلیم ہی ایسا ہتھیار ہے جس سے دینی اور دنیاوی زندگی میں اصلاح کی جاسکتی ہے۔پروگرام میں طلباءاور طالبات کے ساتھ ساتھ ٹیچرس،ملازمین، صحافیوں اور مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر مولانا محمد احسان قاسمی، قاری شعیب عالم ،مولانا جنید ہاشمی،قاری شاہ نواز،صبیحہ خانم، عفت جہاں تیاگی،لائبہ صدیقی، ادیبہ صدیقی، پردھان محمد افسرون، حاجی مطلوب راعین، ملہو نیتاجی، ظہیر ڈیلر، قاری شہزاد،قاری نوشاد، مفتی بلال قاسمی، مولانا سلیم احمد، مولانا افسرون، یوسف علی خان،حاجی عبدالقادر، حاجی عابد حسین، شاہدراعین، حاجی سلیم ، حاجی نعیم، حاجی شمیم ، سہیل راعین،حاجی گلفام،حاجی ساجد عطار،وغیرہ موجود رہے۔
فوٹو: بچوں کو انعامات دیتے ہوئے
فوٹو: پروگرام میں شامل مہمان 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر