Latest News

دارالعلوم دیوبند نے تکمیل افتاء میں داخلہ کا صوبائی کوٹہ ختم کیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند نے تکمیل افتاءکے صوبائی کوٹے کو ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیاہے، جس کے بعد تکمیل افتاءمیں طلبہ کا انتخاب بذریعہ تقابل اعلیٰ نمبرا کی بنیاد پر ہوگا۔
 بدھ کے روزدارالعلوم دیوبند کے ناظم تعلیمات مولانا حسین احمد ہریدواری کی جانب سے جاری کئے گئے اہم اعلان میں کہاگیاہے کہ ”طلبہ عزیز کو مطلع کیا جاتاہے" پہلے تکمیل افتاء میں داخلے صوبائی کوٹوں کی بنیاد پر بھی ہوتے تھے، پھر بقیہ تعداد کو تقابلی نمبرات کے ذریعے پورا کیا جاتا تھا، جس کے نتیجہ میں اعلیٰ سے اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ استحقاق کے باوجود بھی تکمیل افتاء میں داخل نہیں ہوپاتے تھے اور کم نمبرات والے طلبہ بغیر تقابل کے داخل ہوجاتے تھے، اسلئے اب مجلس تعلیمی کے ذریعہ صوبائی کوٹہ کو ختم کردیاگیا ،تمام طلبہ کا تکمیل افتاءمیں انتخاب بذریعہ تقابل اعلیٰ نمبرات کی بنیاد پر ہوگا ،انشاءاللہ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر