دیوبند: سمیر چودھری۔
ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل نے لوک سبھا کے انچارجوں کا اعلان کیا ہے۔ اس میں سہارنپور لوک سبھا سیٹ کی ذمہ داری سابق وزیر سنجے گرگ کو سونپی گئی ہے۔
ایس پی کے ریاستی صدر نے آج 17 لوک سبھا سیٹوں کے انچارجوں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سابق وزیر سنجے گرگ سابق شہر کے ایم ایل اے کو سہارنپور لوک سبھا حلقہ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ سنجے گرگ سماج وادی ویاپار سبھا کے سابق ریاستی صدر ہیں۔ اس کے علاوہ ایم ایل اے ناہید حسن کی بہن اقراءحسن اور سابق وزیر پروفیسر سدھیر پنوار کو کیرانہ لوک سبھا سیٹ کا انچارج بنایا گیا ہے۔ ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر ریاستی صدر نے لوک سبھا کے نئے انچارجوں کو 5 جون تک بوتھ کمیٹیاں بنانے کی ہدایت دی ہے۔ دوسری طرف، ان تقرریوں سے یہ مانا جا رہا ہے کہ ان میں سے کئی لوک سبھا کے ممکنہ امیدوار بھی ہیں۔