Latest News

سہارنپور: دہلی-یمونوتری ہائی وے پر خوفناک سڑک حادثہ، خواتین اور بچی سمیت ایک ہی خاندان کے چار ہلاک، چارماہ کے بچہ کی حالت نازک۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
دہلی-یمونوتری ہائی وے پر کار اور بائک کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ایک چار ماہ کا بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ سب ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ حادثے کے بعد پولیس نے کار میں سوار دو افراد کو حراست میں لے لیا تو بھیڑ نے انہیں گھیر لیا اور دونوں کو پولیس کار سے باہرکھینچنے کی کوشش کی اور ہنگامہ ہنگامہ کیا۔ لوگوں نے ملزم کی گاڑی میں توڑ پھوڑ بھی کی۔حادثہ گزشتہ روز سہ پہر تقریباً تین بجے ہائی وے پر گاوں جاٹو والا میں پیش آیا۔ مرزا پور تھانہ علاقہ کے تحت خوشحال پور گاو ¿ں کا رہنے والا نسیم (26ولد ہاشم اپنی ماں نصیراً (50)، بھابھی ترنم (25) بیوی تحسین ،تین سالہ بھتیجی رضا دختر تحسین اور چار ماہ کے بھیتجے ریّان ککے ساتھ ایک ہی موٹر سائیکل پر عالم پورعماد پور گاو ¿ں گیا تھا۔ وہاں سے واپسی کے دوران جاٹو والا گاو ¿ں میں دہلی -یمنوتری ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار نے سامنے سے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں نسیم اور بچی رضا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ترنم اور نصیراً ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ وہیں میڈیکل کالج میں ریان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی خوشحال پور گاوں کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔ اس دوران مرزا پور تھانہ کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کار میں سوار دونوں افراد کو حراست میں لے کر اپنی گاڑی میں تھانے لے جارہی تھی۔ اس دوران لوگوں نے پولیس کی گاڑی کو گھیر لیا اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور ملزم کو گاڑی سے گھسیٹنے کی کوشش کی۔ پولیس بمشکل دونوں افراد کو جائے وقوعہ سے نکال کر تھانے لے گئی۔ جس کے بعد پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔سی او منیش چندرا نے بتایا کہ حادثے کے ذمہ دار کار میں سوار دونوں افراد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرائی جا رہی ہے۔حادثہ میں ایک خاندان کے چار لوگوںکی موت سے پورے خاندان اور گاوں میں کہرام مچا ہواہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر