Latest News

بہار میں ہندو راشٹر کے بینر پر گرفتاری، مسلم تنظیموں کی شکایت کے بعد دربھنگہ میں وی ایچ پی لیڈر گرفتار ، ۱۰۰ پر ایف آئی آر۔

دربھنگہ: محمد رفیع ساگر۔
ہندو نیو ایئر پر دربھنگہ شہر کے مولیٰ گنج علاقے میں ہندو راشٹر لکھا ہوا بینر لگانے کے معاملے میں پولس نے جمعہ کو کارروائی کی ہے پولس نے دیر شام وی ایچ پی لیڈر راجیو پرکاش مدھوکر کو گرفتار کرلیا ہے، اس معاملے میں ۴ نامزد اور ۱۰۰ سے زائد نامعلوم افرا دکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ راجیو پرکاش مدھوکر کو امن کمیٹی کی میٹنگ میں مدعو کیاگیا تھا، میٹنگ سے لوٹنے کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، مسلم تنظیمو ںنے ایس پی، ڈی ایم سے پوسٹر کو لے کر شکایت درج کرائی تھی اور ٹوئٹر پر بھی بہار پولس اور دربھنگہ پولس کو مینشن کرکے کارروائی کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے لہریا سرائے تھانے پہنچ کر غصے کا اظہار کیا۔بی جے پی لیڈر نے ایس ایس پی سے بات کی لیکن وی ایچ پی لیڈر کو نہیں چھوڑا گیا، انہو ںنے کہاکہ یہ کارروائی فریق کو خوش کرنے کےلیے کی گئی ہے، اگر بینر سے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے تو اردو محلے میں سڑک پر کھلے عام مویشیوں کو کاٹا جارہا ہے، اس سے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچ رہی ہے، ایک ہی تھانہ علاقے میں ایک پر کارروائی ہورہی ہے تو دوسرے پر نہیں یہ کہاں کا انصاف ہے۔ اس ضمن میں صدر ڈی ای سپی امت کمار نے بتایاکہ قابل اعتراض بینر لگانے کے معاملے میں چار نامزد اور ۱۰۰ سے زائد نامعلوم افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس میں سے ایک کو گرفتار کیاگیا ہے، گرفتار ملزم سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ پولس نے رمضان، درگا پوجا کے دوران نظم ونسق کی برقراری کو لے کر کارروائی کررہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر