Latest News

الہند انگلش میڈیم اسکول ٹانڈہ بادلی میں سالانہ اجلاس کا انعقاد، مولانا توقیر قاسمی کی شرکت، کہا "محنت کے بغیر کوئی قوم کامیاب نہیں ہوسکتی"۔

رامپور: عثمانی اکیڈمی کے تحت چلنے والے ادارے الہند  انگلش میڈیم اسکول ٹانڈہ بادلي کا پہلاسالانہ اجلاس عام  انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منعقد ہوا،جس میں طلبہ و طالبات نے سال بھر کی محنت کو  حاضرین کے سامنے پیش کیا۔ 
پروگرام میں طلبہ و طالبات نے بہترین علمی مظاہرہ کیا جس میں قراءت قرآن مجید، انگریزی اردو ترجمہ کے ساتھ احادیث، دعائیں، دلچسب مکالمے اور مختلف موضوعات پرانگلش و اردو تقاریر پیش کیں۔ اسکے علاوہ  چھوٹے بچوں نے بھی مختلف زبانوں میں پروگرام پیش کرکے خوب داد تحسین حاصل کی۔
واضح رہے کہ الہند انگلش میڈیم اسکول کا قیام گزشتہ سال ہی عمل میں آیا ہے جو ایک سال کے قلیل عرصہ میں شہرکا مقبول و معتمد ادارہ بن چکا ہے۔ 
پروگرام کے مہمان خصوصی ابو الحیاء حضرت مولانا توقیر احمد قاسمی کاندھلوی نقشبندی استاذ دارالعلوم دیوبند نے اپنے کلیدی خطاب میں اسکول کی سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اتنی کم مدت میں بچوں کا اس طرح بے خوف اسٹیج پر تقریر کرنا بہت بڑی حصول یابی ہے۔ والدین کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ ہمارے بچوں کی کامیابی کی اصل کنجی ماں باپ کے ہاتھ میں ہوتی ہے اس لیے کبھی بچے کاحوصلہ نہیں توڑنا چاہئے، مسلسل حوصلہ افزائی بچہ کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔
مولانا محمد عرفان قاسمی نے  اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عرصہ دراز سے ہمارے یہاں جو خلا چلا آرہا تھا اسکو الہند انگلش میڈیم اسکول نے پر کردیاہے اب ہمیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے اور  اسکول کی کارکردگی پر انتہائی خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔
آخر میں اسکول کے ڈائریکٹر مفتی فہیم عثمانی نے تمام مہانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہمارا مقصد ملک و ملت کو اس تقابلی دور میں کامیابی کی اونچائیوں پر دیکھنا ہے۔ عمائدین شہرٹانڈہ میں سے سیاسی و سماجی کارکنا کے علاوہ بطور خاص مولانا جلیس ،قاری ریاست علی، حاجی عبد العلیم ، مولانا محمد اسلام، مولانا محمد شاہد، حاجی جمیل ممبر، عقیل الرحمن، نوید الظفر رحمانی ،ماسٹر محمد اکرم  اور ایم صغیر پروگرام میں شریک رہے۔ حضرت مولانا توقیر احمد قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر اجلاس مکمل ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر