Latest News

نکہت زرین نے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا، وزیرِ اعلٰی نے پیش کی مبارکباد، کہا ہمیں نکہت پر فخر ہے۔

حیدرآباد: ہندوستان نے عالمی خواتین باکسنگ میں ایک اور سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ تازہ طورپر نکہت زرین نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین نے 50 کلوکے زمرہ میں ویتنام کی باکسر کے خلاف پانچ صفر کے فرق سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے میڈل حاصل کیا۔ زرین نے باؤٹ کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ہر راؤنڈ میں انہوں نے اپنے حریف کو موقع دیئے بغیر غلبہ حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔
تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو نےخواتین کی عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی نکھت زرین کو مبارکباد دی۔ دفترچیف منسٹرکی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کے سی آر نے نکہت زرین کی جانب سے گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہارکیا، انھوں نے کہا کہ نکہت زرین نے ایک مرتبہ پھرگولڈ میڈل حاصل کیا جس پر تلنگانہ کو فخر ہے۔ مسلسل میڈلس حاصل کرتے ہوئے نکہت زرین نے عالمی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ کے سی آر نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے عہد کی پابند عہد ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر