Latest News

دیوبند میں مشتبہ حالات میں درجنوں بھیڑ بکریوں کی موت، مردہ بکری کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا، نامعلوم کے خلاف کارروائی کی تحریر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے محلہ گوجرواڑہ کٹی روڈ پرواقع باڑہ میں بند تین درجن سے زائد بھیڑ اور بکریوںکی مشتبہ حالات میں موت ہوگئیں،جبکہ 8 سے 10بکریوں کی حالت تشویشناک ہے اور 10 بکریاں لاپتہ ہیں، مویشی مالک نے تھانے میں شکایتی تحریر دے کر کارروائی کی فریاد کی ہے۔ایساشک ظاہر کیاجارہاہے کہ بھیڑ بکریوں کی موت زہریلی اشیاءکھانے سے ہوئی ہے،واقعہ کے بعد موقع پر علاقہ کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ہے، وہیں اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ہفتہ کی صبح محلہ شاہ جلال کاباشندہ نریش نے تحریر کوتوالی میں بتایا کہ کسی نامعلوم شخص نے اس کی اور اس کے بھائی کی درجنوں بھیڑ بکریوں کو مار ڈالا۔ بتایا کہ وہ گزر بسر کے لیے بھیڑ بکریاں پالتا ہے، اس کے پاس 40 بکریاں، 12 بھیڑیں اور پانچ بکریوں کے بچے ہیں۔ اس کے مطابق جمعہ کی رات کے وقت محلہ گوجراڑہ میں واقع کٹی روڈ اس نے اپنی سبھی بھیڑ بکریوں کو باڑہ میں بند کرکے تالا لگا دیا تھا، صبح جب وہ دودھ نکالنے گیا تو 30 بکریاں اور پانچ بھیڑیں مردہ پائی گئیں، جن میں بکری کے پانچ بچے بھی شامل تھے۔ جبکہ سات بھیڑیں اور 10 بکریاں لاپتہ ہیں۔واقع کے بعد پورے علاقہ میں سنسی پھیل گئی اور موقع پر کافی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی،وہیں اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ کوتوالی انچارج نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں ہے۔ بتایا کہ بھیڑ بکری کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اگلی کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر