Latest News

جامعہ امام محمد انور شاہ اور دارالعلوم زکریا دیوبند میں تقریب ختم بخاری شریف کل، مفتی ابوالقاسم نعمانی اور مولانا سید ارشد مدنی کرینگے شرکت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اسٹیٹ ہائیوے پرواقع ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں کل (منگل7مارچ) کو حسب سابق ختم بخاری شریف اور دستار فضیلت کے عنوان پر ایک عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد کیا جارہاہے۔ جس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی اور صدر المدرسین و جمعیة علماءہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی شرکت کرینگے۔ اس کے علاوہ نامور علماءکرام و دانشوران شرکت کرینگے۔
ادارہ کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی کی صدارت اور شیخ الحدیث مولانا محمد سمیع اللہ قاسمی کی سرپرستی میں یہ اجلاس کل منگل کے روز صبح نو بجے سے ادارہ میں منعقد ہوگا۔ اس سلسلہ میں ادارہ میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے تمام کارکنان کو اجلاس کے متعلق اہم ذمہ داریاں سپرد کیں۔ انہوںنے بتایاکہ اجلاس صبح نو بجے انشاءاللہ شروع ہوجائیگا،جس میں ختم بخاری شریف اور دعاءکے ساتھ ساتھ فضلاءکو دستار فضیلت سے نوازا جائیگا۔ 
دوسری جانب سابقہ روایت کے تحت جامعہ امام محمد انور شاہ میں کل منگل کو بعد نماز عشاء (شب برات کے موقع پر) مہتمم و شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی جامعہ کے طلبہ دورہ حدیث شریف کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے اور اپنی سندِ حدیث بھی بیان کریں گے۔ اس موقع پر شبِ برات کی اہمیت و فضیلت پر اساتذہ جامعہ کے بیانات بھی ہوں گے۔ حسبِ سابق نکاح کے خواہش مندوں کا نکاح بھی پڑھایا جائے گا۔ اس دعائیہ تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے اطلاعاً عرض ہے کہ اس بار دعاءرات ساڑھے نو بجے ہی ہو جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر