Latest News

مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض القرآن کے اجلاس عام میں مفتی اطہرقاسمی کاخصوصی خطاب۔

مظفرنگر: مظفرنگر کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض القرآن ملہوپورہ میں سالانہ اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیاجس کی نظامت کے فرائض مولاناسہیل اختررحیمی نےانجام دئے اورصدارت مولانا محمد جمشیدقاسمی بلندشہری نے فرمائی جلسہ کا آغاز قاری عبدالصمدقاسمی میرٹھ ثمرگارڈن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت النبی قاری شاہد ارمان حسینی نے پیش کی مہمان خصوصی مولانا محمد اطہرقاسمی نے اصلاحِ معاشرہ اورقرآن کریم کی اہمیت و افادیت و فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسکی قدراوراپنے سینوں میں محفوظ کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ آنے والا ہے عزم کریں کہ اس مہینہ کو قدر کے ساتھ گزار نے کی کوشش کریں گے قرآن کریم کی تلاوت اوراپنے اوقات صحیح گزاریں گےمفتی محمدخالدنے مدرسہ کے مہتمم قاری دلشاد کارکنان و طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اورفرمایا کہ تعلیمی فروغ امت کی ترقی کی کنجی اور معاشرے کی اصلاح کی بنیاد ہے اپنی نسل کو سادہ کھلائیں لیکن تعلیمی زیور سے ضرور آراستہ کریں یہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے انہوں نے کہاکہ قابلِ مبارکباد ہیں وہ لوگ جن کی اولادیں حافظِ قرآن ہیں امت کو چاہئے کہ ہر گھر میں حافظِ قرآن بنانے کا عزم کریں جو طلبہ حافظ ہوئے ہیں انکو اور انکے استاذ ووالدین تمام مبارکبادی کے حقدار ہیں میں تمام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ناظمینِ جلسہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مدرسہ ھذا کے مہتمم قاری محمددلشاد نے اظہار تشکر کیا مفتی محمدخالدکی دعاء پر جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر