Latest News

دیوبند کی اجمل کالونی کے باشندوں کی سڑک کے درمیان سے بجلی پول ہٹانے کی مانگ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند بجلی محکمہ کی جانب سے شہر کے کئی مقامات پر بجلی کے پول اس طرح سے لگا رکھے ہیں کہ ان کے پاس سے گاڑی کے ساتھ گزرنا بہت مشکل ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے باشندوں کو مسلسل دشواریوں کا سامنا ہے۔ ایسا ہی ایک بجلی پول قاسم پورہ روڈ پر واقع اجمل کالونی کی گلی پر لگا ہوا ہے، جہاں ایک ساتھ دو پول لگے ہوئے ہیں جن میں سے ایک پول گلے کے درمیان میں ہوا ہے، جس کی وجہ سے یہ راستہ تنگ ہوگیا ہے۔ 
عید گاہ کے نزدیک واقع اجمل کالونی کے باشندوں فرحت الٰہی، غزالی شیخ، سید نجم ، راﺅ شفقت اور نور علی قریشی کا کہنا ہے ک گلی کے موڑ پر بجلی کے دو پول ایک ساتھ لگے ہوئے ہیں جن میں سے ایک راستہ کے درمیان لگا۔ اس کالونی کے اکثر باشندوں کے پاس اپنی ذاتی گاڑیاں ہیں لیکن راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے گاڑی کو گلی سے باہر نکالنا اور اندر لانا بہت مشکل ہے۔ نور علی اور غزالی شیخ کا کہنا ہے کہ تنگ راستہ ہونے کے سبب کئی مرتبہ ان کی گاڑیاں بجلی کے پول سے ٹکراکر خراب ہوچکی ہیں،، کالونی کے باشندوں نے ایس ڈی او سے اپیل کی ہے کہ وہ موقع معائنہ کرکے مذکورہ پول کو گلی کے درمیان سے ہٹاکر گلی کے کنارے یا کسی مناسب جگہ پر لگوائے جانے کی ہدایات جاری کریں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ زبانی طو رپر کئی مرتبہ اس علاقہ کے بجلی انچارج سے بھی اپنی پریشانیاں بتاچکے ہیں لیکن ابھی تک اس کا حل نہیں ہوپایا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر