Latest News

ہم یکساں سول کوڈ کے حق میں ہیں، مگریہ کام عدلیہ کا نہیں پارلیمنٹ کا ہے: سپریم کورٹ میں مرکزی سرکار کا جواب۔

نئی دہلی:  سالیسٹر جنرل (ایس جی) تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ مرکزی حکومت یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے حق میں ہے، لیکن اس کا نفاذ پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں ہے نہ کہ عدالتوں کے۔
یہ عرضی بی جے پی لیڈر اور ایڈوکیٹ اشونی کمار اپادھیائے کی ایک عرضی کے جواب میں یہ بات کہی۔
ایس جی نے کہا، "یکساں سول کوڈ مطلوب ہے۔ لیکن یہ قانون سازی کا پہلو ہے۔ ایک رٹ پٹیشن کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔”
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا کی بنچ نے اس عرضی سے اتفاق کیا کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون بنانے کی ہدایت نہیں دے سکتی۔عدالت نے مشاہدہ کیا، "ایس جی مہتا نے کہا ہے کہ مرکز پالیسی کے معاملے میں یو سی سی کی حمایت کرتا ہے، لیکن ان معاملات میں اس طرح کی مداخلت صرف پارلیمنٹ کے ذریعے ہو سکتی ہے۔ ہم آرٹیکل 32 کے تحت اس پر غور کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔”
‘بار اینڈ بینچ کی خبر کے مطابق سی جے آئی نے درخواست گزار کو یہ بھی سمجھا دیا کہ عدالت اس معاملے کو اٹھانے کا غلط فورم ہے اور یو سی سی کو نافذ کرنا پارلیمنٹ پر منحصر ہے۔عدالت نے درخواست واپس لینے کی اپادھیائے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا،اس سال کے شروع میں مرکزی حکومت نے اس بنیاد پر درخواستوں کی مخالفت کی تھی کہ عرضیوں میں اٹھائے گئے مسائل مقننہ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
کیرالہ ہائی کورٹ نے ماضی قریب میں ہندوستان میں شادی اور طلاق کے لیے یکساں ضابطہ نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس نے طلاق کے لیے فائل کرنے والے شریک حیات کی حفاظت کے لیے قانونی تحفظات قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پہلے مشترکہ شادی کا ضابطہ لانا ضروری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر