Latest News

شمال مشرقی دہلی کو ‘ہندوراشٹر’ کا پہلا ضلع بنانے کی مانگ، ایف آئی آر درج۔

دہلی پولیس نے شمال مشرقی دہلی کو ہندو راشٹر کا پہلا ضلع قرار دینے کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق کل بروز اتوار 9 اپریل کو شمال مشرقی دہلی کے کراول نگر میں ایک ‘ہندو پنچایت’ کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام متحدہ ہندو محاذ نے کیا تھا۔ پنچایت کے ممبران نے "ہندو راشٹر” بنانے اور "لو جہاد” کے پیچھے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق پولیس نے کہا کہ ہندو پنچایت تقریب کے انعقاد کی اجازت نہ لینے پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (شمال مشرقی) جوئے ٹرکی نے کہا، منتظمین کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے پروگرام کے لیے ہم سے اجازت نہیں لی۔


انڈین ایکسپریس کے مطابق، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، بی جے پی کے رکن اور سینکت ہندو مورچہ انٹرنیشنل کے ورکنگ صدر جئے بھگوان گوئل نے کہا: ہمارا مقصد شمال مشرقی دہلی کو پہلا ہندو راشٹر ضلع بنانا ہے۔ گوئل نے کہا کہ 2025 میں آر ایس ایس کے 100 سال مکمل ہونے سے پہلے اس کا مقصد ملک کو ہندو راشٹر بنانے کے خواب کو پورا کرنا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر