دیوبند: سمیر چودھری۔
ممتاز دینی درسگاہ دارالعلو م دیوبند نے جدید طلبہ کے داخلہ کے لئے درخواستیں دینے کی تاریخوںکااعلان کردیاہے ۔ ناظم تعلیمات مولانا حسین احمد ہریدواری کے ذریعہ جاری کردہ اعلان کے مطابق عربی اول، عربی دوم،عربی سوم، عربی چہارم نیز حفص عربی اور سبعہ عشرہ میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ کے لئے درخواستیں تقسیم کرنے کا سلسلہ 2 شوال المکرم مطابق 23 اپریل 2023ءسے یکشنبہ سے 5 شوال بمطابق 26 اپریل چہار شنبہ کی دوپہر تک جاری رہے گا ،آخری دن یعنی 26 اپریل کی شام پانچ بجے تک تمام درخواستوں کی واپسی ضروری ہوگی۔عربی پنجم،عربی ششم،ہفتم عربی اور دورہ حدیث شریف میں داخلہ کے لئے درخواستوں کی تقسیم 2 شوال 1444ھ مطابق 23 اپریل سے 6 شوال مطابق 27 اپریل 2023ءپنجشنبہ کی دوپہر تک ہوگی،آخری تاریخ یعنی 6 شوال پنجشنبہ کی شام تک درخواستوں کی واپسی ضروری ہوگی۔ اعلان کے مطابق حفص اردو،کتابت کے لئے درخواستوں کی تقسیم 9 شوال مطابق 30 اپریل بروز یکشنبہ کی دوپہر تک ہوگی اور اسی دن شا تک درخواستیں جمع ہوں گی۔واضح رہے کہ درخواستوں کی تقسیم صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک اور شام کو سواتین بجے سوا پانچ بجے تک ہوگی۔ اعلان کے مطابق درخواست برائے شرکت امتحان حاصل کرنے کے لئے ٹوکن کی تقسیم احاطہ مولسری میں تکمیل افتاءاورتکمیل تفسیر کی درسگاہوں میں ہوگی۔وہیں ناظم تعلیمات مولانا حسین ہریدواری کے مطابق اول عربی کے لئے حساب کا امتحان موقوف علیہ ہوگا، دوم عربی کے لئے شرح ما ¿تہ عامل کا امتحان موقوف علیہ ہوگا،چہارم عربی اور حفص عری کے لئے کافیہ کاامتحان موقوفیہ علیہ ہوگا، پنجم عربی کے لئے ترجمہ قرآن،ششم عربی کے لئے ہدایہ اول، ہفتم کے لئے ہدایہ ثانی مع حسامی اور دورہ حدیث کے لئے شرح عقائد مع نخبةالفکر کا امتحان موقوف علیہ ہوگا۔ موقوف علیہ کے پرچہ میں کامیابی کے بعد ہی طلبہ اگلے امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔
0 Comments