Latest News

بی ایس پی نے عمران مسعود پرکیا اعتماد، سہارنپور میئر عہدہ کے لئے خدیجہ مسعود ہوں گی امیدوار۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
بہوجن سماج پارٹی نے سہارنپور نگر نگم کی میئر سیٹ کے لیے عمران مسعود کی بھابی خدیجہ مسعود کو اپنا امیدواربنایاہے۔ خدیجہ مسعود سابق ایم ایل اے عمران مسعود کی سمدھن بھی ہیں۔ بی ایس پی لیڈر سابق ایم ایل اے عمران مسعود کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بی ایس پی کے مغربی اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے انچارج شمس الدین راعین نے خدیجہ مسعود کو میئر کے عہدے کے لیے پارٹی کی امیدوار بنائے جانے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلان پارٹی سربراہ سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ خدیجہ مسعود سابق وزیر رشید مسعود کی بہو اور شاذان مسعود کی اہلیہ ہونے کے ساتھ ساتھ عمران مسعود کی بھابھی اور سمدھن ہیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شمس الدین رین نے کہا کہ بی ایس پی نے سہارنپور سے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہوجن سماج پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بہت مضبوطی سے مقابلہ کرکے بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ تین ماہ قبل اعلان کردہ ریزرویشن میںسہارنپور میئر کی سیٹ خاتون کے لئے ریزروہونے کے سبب بی ایس پی نے عمران مسعود کی اہلیہ صائمہ مسعود کو امیدوار بنایاتھا لیکن یہ سیٹ پسماندہ خاتون کے لئے ریزور ہوگئی ،جس کے بعد پارٹی میئر عہدہ کے لئے خدیجہ مسعود کو امیدورا بنایا ہے۔واضح رہے شاذان مسعود کی اہلیہ خدیجہ کا تعلق پسماندہ طبقے سے ہے۔ وہ یوپی کے لکھیم پور ضلع کے گولا شہر کی رہنے والی ہیں۔ ان کا خاندان لکھنو ¿ میں رہتا ہے۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔ بڑا بیٹا شایان مسعود سابق ایم ایل اے عمران مسعود کے داماد ہیں۔ ان کی بیٹی صوبیہ مسعود کی شادی شایان مسعود سے ہوئی ہے۔ میئر کی سیٹ پسماندہ طبقہ کے لئے مخصوص ہونے کے سبب قاضی خاندان یہ الیکشن نہیں لڑسکتا تھا، اسی لیے قاضی خاندان نے پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والی اپنی بہو خدیجہ کو میدان میں اتارا۔سال 2007 کے بلدیاتی انتخابات میں گنگوہ میونسپلٹی صدر کا عہدہ پسماندہ طبقات کے لیے مخصوص تھا۔ پھر قاضی خاندان کے نعمان مسعود نے پسماندہ ذات کا سرٹیفکیٹ حاصل کر کے الیکشن لڑا۔ جن کا انتخاب بھی ہوا لیکن ان کے ذات سرٹیفکیٹ کا معاملہ عدالت میں پہنچ گیا ،جس کے بعد ایس ڈی ایم نے نگر پالیکا کو چلایا۔ قابل ذکر ہے کہ نعمان مسعود کے جڑواں بھائی عمران مسعود 2007 کے الیکشن میں ہی جنرل کیٹیگری سے جیت کر سہارنپور میونسپلٹی کے چیئرمین بنے تھے۔قاضی خاندان کو بی ایس پی سے ٹکٹ ملنے کے بعد بی ایس پی ایم پی حاجی فضل الرحمان کے کیمپ میں مایوسی پائی جارہی ہے۔کیونکہ حاجی فضل الرحمن خود اپنے خاندانیوں کے لئے ٹکٹ چاہتے تھے، لیکن عمران مسعود خیمہ کو ٹکٹ ملنے کے سبب ایک گروپ اس کی مخالفت کرررہاہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹکٹ ملنے کے بعد قاضی خاندان کو اپنی ہی پارٹی کے لوگوں کے ساتھ مخالف جماعتوں کے امیدواروں سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب میئر کا ٹکٹ باآسانی مل گیا ہے تاہم الیکشن جیتنے کے لیے ایڈی چوٹی کی محنت کرنی پڑیگی۔اس کے ساتھ ہی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں عمران کے مستقبل کا فیصلہ بھی اسی انتخاب میں ہونے کا مانا جا رہا ہے۔ کیونکہ اگر میئر الیکشن جیت جاتا ہے تو انہیں لوک سبھا کا ٹکٹ ملنے کی امید ہے۔ لیکن اگر الیکشن کا نتیجہ مخالف سمت میں آیا تو ان کے خواب بھی چکنا چور ہو سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر