Latest News

شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے، مفتی سید عفان منصورپوری نے بیان کی آخری عشرہ کی عظمت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
یوںتو رمضان المبارک کا پورا مہینہ دیگر مہینوں سے الگ اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے، لیکن اس ما کا آخری عشرہ سب سے اہم فضیلت و خصوصیات والا ہے، چونکہ اس عشرہ میں ایک ایسی رات پائی جاتی ہے جو ہزار مہینوں سے بھی زیادہ افضل اور بابرکت ہے۔

ان خیالات کا اظہارمعروف عالم دین اور دیوبند کی مرکزی جامع مسجد میں بعد نماز تراویح وعظ و نصیحت سے پورے ماہ محفل سجانے والے مفتی سید محمد عفان منصورپوری نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی سب اہم فضیلت و خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بھی زیادہ افضل ہے، اسی رات میں انسانیت کے لئے قرآن کریم جیسا عظیم تحفہ عطا کیاگیا۔ اس شب کی فضیلت میں پوری سورة نازل فرمائی، جسمیں شب قدر کی فضیلت کو بیان کیاگیاہے اور کہاگیاہے کہ یہ شب ہزاروں مہینوںسے بہتر اور افضل ہے، یہ رات سلامتی کی رات ہے، اسی رات ملائکہ اور جبرائیل علیہ السلام اپنے رب کے حکم سے ہر کام کیلئے اترتے ہیں۔ مفتی عفان منصورپوری نے بتاباکہ شب قدر کی عبادت کا ثواب کم و بیش83 سال کی عبادات سے زیادہ ہے، اسی شب میں قرآن کو ایک ساتھ لوح ِمحفوظ سے آسمانی دنیا پر نازل فرمایاگیا،جو حسب ضرورت 23 سالوں تک آقائے نامدار حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم پر نازل ہوتارہا، انہوں نے کہاکہ قرآنی آیات سے یہ معلوم ہوتاہے کہ اس رات میں ملائکہ کا نزول ہوتاہے اور پورے سال کی تقدیروں کے فیصلے بھی اسی شب فرشتوں کے حوالے کئے جاتے ہیں تاکہ وہ ان کی تکمیل کرتے رہےں،چنانچہ اس شب میں ملائکہ کا نزول پھی رحمت و برکت کا سبب ہوتاہے۔ مفتی عفان منصورپوری کہاکہ احادیث سے واضح ہے کہ اس آخری عشرہ میں نبی کریمﷺ شب قدر کی تلاش اور اس کی برکات کے حوصلہ کے مقصد سے اعتکاف فرماتے تھے ،انہوںنے کہاکہ آخری عشرہ کی طاق راتوں میںآنے والی یہ رات بڑی تعظیم والی رات ہے ،اسلئے اس رات میں بیدار رہ کر اجرو ثواب کی نیت سے جو شخص عبادات کرےگا اللہ تعالیٰ اسکے تماپچھلے گناہ معاف فرمادینگے، اس لئے ہر مسلمان مردو خواتین آخری عشرہ کی ان طاق راتوں کو خاص طورپر ذکرو اذکار، تلاوت ودعاو ¿ں اور توبہ استغفار کے ساتھ گزاریں،آپ بذات خود بھی اس شب میں خصوصی عبادات و ریاضت کا اہتمام فرماتے تھے،آپ ﷺ کی ذات گرامی پوری امت مسلمہ کیلئے اسوہ اور نمونہ ہے،اور یہی ہماری فلاح و کامرانی کا راستہ ہے، ہم سب اللہ تعالی کی رحمتوں کے محتاج ہیں اسلئے ہمیں پوری خشوع و خضوع اور اہتمام کے ساتھ شب بیداری کرکے لیلةالقدر کی تلاش میں مصرو رہنا چاہئے اور آخری عشرہ کی تمام راتوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کرنا چاہئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر