Latest News

عیدگاہ میں صبح آٹھ بجے ادا کی جائیگی نمازِ عید، مفتی سید عفان منصورپوری ادا کرائینگے عیدگاہ میں نماز، عیدگاہ کمیٹی کی میٹنگ میں ۴۶ روپیہ صدقۃ الفطر کا اعلان۔

دیوبند:سمیر چودھری۔
عیدگاہ دیوبند میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی صبح آٹھ بجے ہوگی۔ اس مناسبت سے آج عیدگاہ وقف کمیٹی ایک میٹنگ کا انعقاد دارالعلوم چوک پرواقع آستانہ قاسمی پر کیاگیا،جس میں صدقة الفطر اور عیدگاہ کے امور سے متعلق اہم تجاویز منظورکی گئیں۔
کمیٹی کے صدر مولانامحمد سفیان قاسمی کی صدارت میں منعقد اس میٹنگ میں عیدگاہ وقف کمیٹی کے سکریٹری محمد انس صدیقی نے عیدگاہ میں نماز عیدکی ادائیگی کا وقت تعین کرنے کی تجویز پیش کی ،ارکان کمیٹی نے موسم کی شدت اور عوام کی سہولت کے مدنظر اتفاق رائے سے صبح آٹھ بجے کا وقت طے کیا ،ارکان کمیٹی نے نماز عیدکی ادائیگی کے لئے مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری کا نام طے کیا لہٰذا عیدگاہ دیوبند میں عیدالفطر کی نماز مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری ادا کرائینگے۔انشاءاللہ، میٹنگ کے دوران عیدگاہ سے متعلق دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ کمیٹی کے سکریٹری انس صدیقی ارکان کمیٹی کو بتایاکہ دارالعلوم دیوبند کے فتویٰ کی روشنی میں اس سال ایک آدمی کا فطرہ مبلغ چھیالیس(46) روپیہ ادا کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے وقت اور فطرہ کی رقم سے متعلق عیدگاہ کمیٹی کی جانب سے دیوبند اور قرب و جوار میں اعلان کرایا جائےگا۔سکریٹری موصوف نے عیدگاہ کی حفاظت کے نقطہ نظر سے تعمیرکرائی جانے والی چہار دیواری اور نصب کرائے جانے والے گیٹ کی تفصیلات سے بھی ارکان کمیٹی کو آگاہ کیا۔ اس دوران عیدگاہ کے کاموں سے متعلق تجاویز کواتفاق رائے منظوری دی گئی۔ مولانا محمد سفیان قاسمی کی دعاءپر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔ میٹنگ میں عیدگاہ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر