Latest News

وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں سہارنپور کے عمران خان کو دیا گیا ایوارڈ۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
لکھنو کے لوک بھون میٹنگ ہال میں منعقد ایک پروگرام میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع سہارنپور کے ایکسپورٹر عمران خان کو سیکنڈاسٹیٹ ایکسپورٹ ایوارڈ سے نوازا۔
اس سلسلہ میں صنعتی محکمہ کے نائب کمشنر سدھارتھ یادو نے بتایاکہ لکھنو میں منعقد ایک پروگرام میں ضلع سہارنپور کے ووڈ کارونگ ایکسپورٹر عمران خان کو صوبائی وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے خصوصی اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے بتایاکہ عمران خان کو سیکنڈصوبائی ایکسپورٹ ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔
واضح ہوکہ عمران خان دست کاری سے تیار کردہ لکڑی کی دیدہ زیب اور آرائشی سامان اور اسی طرح لوہے سے تیار کئے جانے والے شاندار سامان کا ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ عمران خان نے بتایاکہ صوبائی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ایوارڈ پاکر نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ ان کے کام کو بھی ایک نئی پہنچان ملی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر