Latest News

زکوٰة اسلامی ارکان میں سے دوسرا اہم ترین رکن ہے، زکوٰة ادا کرنا نماز کی طرح ہی فرض ہے: مفتی محمد تھانوی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مفتی محمد تھانوی نے کہاکہ زکوٰة اسلامی ارکان میں سے دوسرا اہم ترین رکن ہے، یہ روزوں سے پہلے فرض ہوئی ہے اس کے بارے میں قرآن کریم کی بہت سی آیات اور پیغمبر حضرت محمدﷺ کی روایات موجود ہیں، علامہ شامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ قرآن شریف میں تقریباً 32 جگہ نماز کے فوراً بعد زکوٰة کا تذکرہ آیا ہے، لہٰذا جس طرح نماز فرض ہے اسی طرح زکوٰة بھی فرض ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمان اپنی زکوٰ’ ادا کرتے ہیں اور غریبوں کو دیتے ہیں، اس سلسلے میں زکوٰة کے علاوہ معزز علماءکرام نے یہ بھی اپیل کی ہیں کہ عید پر جو خریداری ہم کرتے ہیں ان میں سے کچھ پیسوں کو غریب مزدور اور اپنے مسجدوں کے غریب امام وغیرہ پر خرچ کیا جائیں، زکوٰة ہر مسلمان عاقل بالغ صاحب نصاب یعنی (جس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سونا جس کا وزن آج کے گرام کے حساب سے 87 گرام 479 ملی گرام ہوتا ہے) یا ساڑھے باون تولہ چاندی ( جس کا وزن آج کے گرام کے حساب سے 612 گرام 35 ملی گرام ہوتاہے) یا اس کے برابر روپیہ پیسہ یا تجارت کا سامان ہوتو اس پر زکوٰة فرض ہے، اگر کسی کے پاس سونا چاندی نقد رقم اور تجارت کا سامان یہ چاروں چیزیں مل کر یا ان میں سے چند چیزیں مل کر 612 گرام 35 ملی گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہوجائے تو اس پر زکوٰة فرض ہیں، سونا چاندی چاہے سکے کی شکل میں ہو یا زیور کی شکل میں اور زیور استعمال ہورہا ہو یا یونہی رکھا ہوا ہو اس پر بھی زکوٰة فرض ہیں، زکوٰة ادا نہ کرنے پر قرآن مجید اور حدیث شریف میں سخت وعیدیں آئی ہیں، قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہیں،جو لوگ سونا چاندی کو جمع کرکے رکھتے ہیں اور ان کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے آپ ان کو ایک بڑے دردناک عذاب کی خبر سنادوں، معلوم ہوا کہ جس طرح نماز فرض ہے اسی طرح زکوٰة بھی فرض ہے، اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر