Latest News

مولوی واصف حسن کی ۹ سالہ بیٹی اذکیہ فاطمہ نے رکھا پہلا روزہ، نماز تراویح میں تکمیل قرآن کریم پر مفتی عارف قاسمی نے دعاءکرائی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کی مساجد اور گھروں میں ہونے والی تراویح کی نماز میں ختم کلام پاک سلسلہ شروع ہوچکاہے، گزشتہ شب دارالعلوم وقف دیوبند کے متصل واقع سیدکالونی خانقاہ میں واصف منزل میں نماز تراویح میں قرآن کریم مکمل کیاگیا، وہیں مولوی واصف حسن کی 9 سالہ بیٹی اذکیہ فاطمہ نے پہلا روزہ رکھا اورمعصوم بچی کی روزہ کشائی عمل میں،اس دوران گھر کے بڑوں نے بچی کو اپنی دعاو ¿ں سے نوازا۔ 
اس موقع پر ایک دعائیہ نشست کا اہتمام کیاگیا ۔ اس دوران دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مفتی محمد عارف قاسمی نے قرآن کریم،رمضان اور نماز تراویح اہمیت کو بیان کیا اور کہاکہ یہ ہمارے لئے بڑی خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان المبارک اور اس میں نماز تراویح عطا فرمائیں ،جس کے سبب ہم سال بھر میں کم از کم ایک مرتبہ اللہ کلام ضرور سنتے اور سناتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نبی کریم کا ارشاد گرامی ہے کہ جس شخص نے قرآن مجید کو حفظ کرکے اپنے سینہ میں محفوظ کرلیا اور قرآن کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے حرام کو حرام اور حلال کو حلال سمجھا ،اللہ تعالیٰ نہ صرف ایسے لوگوں کو جنت میں داخل کرینگے بلکہ ان کے درجات بہت بلند ہونگے اور حافظ قرآن خاندان کے دس افراد کو شفاعت قبول فرمائینگے۔انہوں ے کہاکہ مذہب اسلا م میں حافظ قرآن کا رتبہ اور مقام بہت بلند ہے۔مفتی عارف قاسمی نے کہاکہ جو والدین اپنی اولادوں کو حافظ قرآن بناتے ہیں ،قیامت کے روز انہیں نورکاایک تاج پہنایاجائے گا، اور انہیں بتایاجائے گا کہ تمہاری اولاد کے حافظ قرآن ہونے کا یہ انعام ہے ۔ مجلس کے اختتام پر مولانا عارف قاسمی کی رقت آمیز دعاءکرائی۔

اس دوران مفتی خورشید حسن،قاسمی، مولانا عارف قاسمی گورکھپوری، مولانا آصف حسن قاسمی، محمد عمران، دانش صدیقی، شاکر حسن، ضیاءالرحمن وغیرہ موجودرہے۔ اس سے قبل مولوی واصف حسن کی 9سالہ بیٹی اذکیہ فاطمہ نے پہلا روزہ اور اس کی معصوم بچی کی روزہ کشائی عمل میں آئی، اس دوران گھر کے بزرگوں بالخصوص بچی کے دادا مولانا خورشید حسن قاسمی اور دیگر علماءنے معصوم اذکیہ فاطمہ کو اپنی دعاوں سے نوازا اور روزہ کی اہمیت سے روشناس کرایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر