Latest News

پریاگراج میں مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کا گولی مار کر قتل، تین حملہ آور گرفتار۔


پریاگ راج: اتر پردیش کے مافیا لیڈر عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا، دن دہاڑے پولیس کی موجودگی میں ہوئے اس بہیمانہ قتل کی واردات سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی پولیس نے تین حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے خود سپردگی کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عتیق اور اشرف پر دو سے تین بدمعاشوں نے فائرنگ کی جو کہ میڈیا اہلکار بن کر آئے تھے، پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔


آج صبح عتیق احمد کے بیٹے اسعد کی تدفین عمل میں آئی، اور اب خبر سامنے آ رہی ہے کہ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف احمد کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریاگ راج میں میڈیکل کے لیے لے جاتے وقت گولی مار کر دونوں کا قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عتیق اور اشرف پر دو سے تین بدمعاشوں نے فائرنگ کی جو کہ میڈیا اہلکار بن کر آئے تھے۔ پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گولی چلانے کے بعد حملہ آوروں نے خود سپردگی کر دی۔ عتیق اور اشرف پولیس کی حراست میں تھے۔ پولیس ٹیم نے مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے تعلق سے درج کیس میں آج کئی مقامات پر چھاپہ ماری بھی کی تھی۔ پولیس ٹیم نے شہر کے چکیہ، کساری مساری اور پیپل گاؤں علاقے میں چھاپہ مارا تھا۔

سمیر چودھری ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر