Latest News

ٹی وی اداکار ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا، اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے، میں نماز پڑھتا ہوں اور رمضان کے روزے رکھتا ہوں۔

نئی دہلی: ٹی وی سیریل 'مدھوبالا' کے اداکار ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کر لیا۔ اداکار نے بتایا کہ انہوں نے 2019 میں ہی اسلام قبول کر لیا تھا۔ یہی نہیں اداکار نے غیر ملکی خاتون سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ طویل عرصے کے بعد ویوین نے اپنی ذاتی زندگی پر خاموشی توڑ دی ہے۔ ویوین نے اپنی بیوی اور چار ماہ کی بیٹی کے بارے میں بات کی ہے۔ حال ہی میں ویوین نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اسلام قبول کرنے کی بات کہی۔
آپ کو بتا دیں، ویوین کی گزشتہ سال شادی ہوئی تھی۔ ممبئی ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار نے اسلام قبول کرنے پر کہا ہے کہ ’میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، میں ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا اور اب میں اسلام کو فالو کرتا ہوں، میں 2019 سے رمضان کے مہینے میں روزے رکھتا ہوں۔ "میں اسلام پر یقین کرنے لگا، دن میں 5 بار نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے"

بتادیں کہ ویوین ڈیسینا کی پہلی شادی وہبز دورابجی سے ہوئی تھی، جن سے ان کی 2021 میں طلاق ہوگئی، وہبز ایک مشہور ٹی وی اداکارہ بھی ہیں۔
اپنی دوسری شادی اور بیٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا ہے کہ ’میں شادی شدہ ہوں اور چار ماہ کی بیٹی کا باپ بھی ہوں، اس میں بڑی بات کیا ہے‘۔ واضح رہے کہ ویوین ڈیسینا نے مصری صحافی نوران علی سے دوسری شادی کر لی ہے۔ ویوین ڈیسینا کے کام کے فرنٹ کی بات کریں، 'مدھوبالا' کے علاوہ، وہ 'پیار کی یہ ایک کہانی'، 'عشق میں مرجاواں' جیسے شوز میں نظر آ چکے ہیں۔


سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر