Latest News

اسرائیل نے مسجد اقصی میں ۴۰ سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر لگائی پابندی، تشدد کا سلسلہ جاری۔

جمعرات نماز فجر کے وقت سے القدس کے قدیمی شہر کی حدود میں اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پولیس چالیس برس سے کم عمر کے نمازیوں کونماز ادا کرنے سے روک رہی ہے۔
العربیہ کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نےبدھ کی رات مسلسل تیسرے روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی وحشیانہ کارروائی کی جس میں مزید متعدد نمازی زخمی اور گرفتار کر لیے گئے۔
یروشلم کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں قابض فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس ہو کر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے نمازیوں کو القبلی جائے نماز سے باہر نکال دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کرنے والے روزہ داروں پر چڑھائی کر دی اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج اور پولیس نے مسجد القبلی کا محاصرہ کر کے وہاں پر نمازیوں کو داخلے سے روک دیا۔عینی شاہدین نے فلسطینی الشہاب نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ قابض فوج نے مسجد قبلی کی چھت پر چڑھ کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں مسجد اقصیٰ سے نکلنے پر مجبور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے چڑھائی کی اور مسجد کے اندر عبادت کرنے والے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اس کا امدادی عملہ مسجد میں موجود ہے، مگر اسے اسرائیلی پولیس کی طرف سے پابندیوں کا سامنا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر