Latest News

دیوبند میں چوری کی بائکوں کے ساتھ دو بائک چور گرفتار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند پولیس نے دو بائک چوروں کو چوری کی تین بائک سمیت گرفتار کیا ہے، جب کہ ایک بدمعاش پولیس سے بچ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، پولیس اس کو تلاش کررہی ہے۔ جمعرات کے روز دیوبند کوتوالی کے انچارج ایچ این سنگھ کی قیادت میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر منگلور روڈ پر واقع چندر پور کائستھ کے چوراہے سے دو بائک چور بدمعاشوں کو چوری کی تین بائک کے ساتھ اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ چوری کی موٹر سائیکلیں فروخت کرنے جارہے تھے، جب کہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، کوتوالی انچارج نے بتایا کہ ملزمان وپن ولد یشپال باشندہ کمال پور ، شیرو لد تیج پال باشندہ بھٹ پورہ کو چوری کی تین موٹر سائیکلوں اور ایک 315بور کے طمنچہ کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاس سے کارآمد کارتوس ، ایک عدد چھری اور موبائل بھی برآمد ہوا ہے، جب کہ ان کا ساتھی ارجن ولد بلبیر باشندہ چھٹمل پور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ چوری کی بائک کی برآمدگی اور نقلی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں دفعہ190/23و 411/465/466/کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس کے علاوہ دیگر قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے، وہیں دوسری جانب پولیس نے گھر میں گھس کر اناج کی ٹنکی سے گیہوں چوری کرنے والے شخص سمبت کمار باشندہ چوندہ ہیڑی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر