Latest News

مظفر نگر میں سڑکوں پر مویشیوں کو دیکھ کر نوڈل افسر نے ظاہر کی ناراضگی، گوشالوں کا معائنہ کر کے ماتحتوں کو دی سخت ہدایت۔

مظفر نگر/کھتولی: عزیز الرحمن خاں۔
 مظفر نگر میں سڑکوں پر مویشیوں کو دیکھ کر نوڈل افسر نے ناراضگی ظاہر کی ہے بعد ازاں عارضی گوشالہ کھتولی و سمولی وغیرہ کا معائنہ کیا۔
 مظفر نگر میں حکومت کے نامزد نوڈل آفیسر آئی اے ایس ستیش پال نے ضلع میں چلائی جانے والی مختلف جگہوں پر عارضی اور مستقل گوشالوں کا معائنہ کیا اور بعض مقامات پر بے سہارا مویشیوں کو گھومتے دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا ہے
 نوڈل آفیسر ستیش پال نے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ضلع میں چل رہی گوشالوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس کے بعد عارضی گوشالہ بلدیہ کھٹولی، نولا کوٹھی، سمولی وغیرہ کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ مستقل کنہا گوشالہ شاہ پور، قاضی ہاؤس جمال پور، کنہا گوشالہ بڈھانہ کا معائنہ کیا عارضی گوشالہ رائے پور اٹرنہ، عارضی گوشالہ فتح پور کھیڑی کا مکمل معائنہ کیا۔ تمام انتظامات دیکھے۔ انہوں نے بعض مقامات پر بے سہارا مویشیوں کو گھومتے دیکھکر افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ نوڈل افسر کے ساتھ ڈاکٹر راجیو کمار تیاگی، ڈاکٹر وپن تومر، ڈاکٹر راجندر سنگھ، ڈاکٹر سچن چودھری اور محکمہ انیمل ہسبنڈری اور بلاک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر