Latest News

مظفر نگر میں نہاتے ہوئے ندی میں ڈوبے دو بچے، ایک کی موت، دوسرے کو بچایا گیا، خاندان میں مچا کہرام۔

مظفر نگر/کھتولی: عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر کے محلہ نیاجو پورہ کے قریب کالی ندی میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے۔ قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے لوگوں نے ایک بچے کو بچا لیا جبکہ دوسرا بچہ گہرے پانی میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے بچے کی لاش کو دریا سے نکالا۔ بچے کی موت سے خاندان میں کہرام مچ گیا ہے۔واضح ہوکہ بچے اکثر مظفر نگر کے نیاجو پورہ کے جنگل سے گزرتی کالی ندی میں نہاتے ہیں۔ آج بھی 5-6 بچے کالی ندی کے پانی میں نہا رہے تھے کہ اسی دوران شوروغل کی آواز سن کر قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے کسان گلفام نے جان کی پرواہ کیے بغیر دریا میں چھلانگ لگا کر ایک بچے کو بچا لیا تاہم دوسرے بچے کا سراغ نہیں مل سکا۔
 بچے کی شناخت علوش ولد سرفراز سکنہ مملانہ روڈ کے طور پر ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر