Latest News

مرکزی جامع مسجد دیوبند کے متولی الحاج حافظ محمد انور عرف پھول میاں کا اِنتقال، تدفین آج۔

دیوبند:  انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلا ع دی جا رہی ھے کہ دیوبند کی معروف شخصیت اور مرکزی جامع مسجد کے متولی الحاج حافظ محمد انور عرف پھول میاں کا ہفتہ کی رات 75 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہو گیا ھے۔ انا للہ وانا الیہ راجعو ن۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین۔مرحوم کے انتقال پر عیدگاہ وقف کمیٹی کے متولی محمد انس صدیقی، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، نوید اقبال اعظم نمبر دار، ڈاکٹر عبید اقبال عاصم،  توصیف قریشی، مفتی سید عفان منصورپوری اور  شہر کے صحافی حضرات کے علاوہ سابق رُکن اسمبلی معاویہ علی، سابق چیئرمین انعام قریشی، نامور شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی سمیت دینی و تعلیمی سیاسی و سماجی شخصیات نے اس حادثہ وفات پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے جملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ھے،  ہم سب غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مرحوم کی نماز جنازہ دار ا لعلوم کے احاطہ مولسری میں اتوار کی صبح 10 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین قاسمی قبرستان میں عمل میں آئیگی۔ انشاءاللہ

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر