دیوبند: سمیر چودھری۔
ڈی ایم اکھلیش سنگھ اور ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے سمادھان دیوس پر شکایت کنندگان کے مسائل سنے اور ان کے ازالے کے لیے مقامی حکام کو ہدایات دیں۔ جبکہ تین افراد کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔ڈی ایم اکھلیش سنگھ اور ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے ہفتہ کو دیوبند کوتوالی میں منعقدہ سمادھان دیوس میں لوگوں شکایات سنی اور بغیر کسی تاخیر کے تمام مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ سمادھان دیوس کے بعد ڈی ایم اور ایس ایس پی کے مقامی عہدیداروں کی میٹنگ کی اور انہیں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی جو انتخابات کے دوران شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کپتان نے زیر التواءتنازعات کو بروقت نمٹانے کی ہدایات بھی دیں۔ اس دوران ایس ڈی ایم سنجیو کمار، تحصیلدار تپن مشرا، کوتوال ایچ این سنگھ، انسپکٹر سراج الدین سمیت مقامی افسران موجودرہے۔ادھر ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ اورایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے شری تریپورہ بالا سندری دیوی مندر پر منعقد ہونے والے سالانہ میلے میں پہنچ کر وہاں انتظامات کا جائزہ لیا اور میونسپل افسران کو میلے میں آنے والے عقیدت مندوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی ایم اور ایس ایس پی نے بالا سندری دیوی کے درشن کے بعد آشیروادلیا۔ اس دوران مندر سیوا ٹرسٹ کے صدر پنڈت ستیندر شرما نے چونری پہنا کر افسران کا استقبال کیا۔
0 Comments