Latest News

دیوبند میں ایچ ٹی لائن کی زد میں آکر روزہ دار کسان کی موت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند تحصیل علاقہ کے گاوں بچٹی میں کھیتوں کے اوپر لٹکی ہائی ٹینشن لائن کے تاروں کی زد میں آنے سے ایک روزہ دار کسان کی موت ہو گئی۔متوفی کے اہل خانہ کے ذریعہ پوسٹ مارٹم اور کسی قسم کی کارروائی نہ چاہنے پر پولیس نے لاش ورثاءکے حوالے کردی،انتہائی غمگین ماحول میں کسان کو گاو ¿ں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگی گاو ¿ں والوں نے پاور کارپوریشن پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔
اطلاع کے مطابق بچٹی گاوں کا رہنے والا کسان ایوب (55) جمعہ کے روز نماز جمعہ پڑھ کر اپنے کھیت پر کام کرنے گیا تھا۔ وہ کھیتوں کے راستے سے جب گھر واپس آرہا تھا۔ اس دوران ایک کھیت میں لٹکی ایچ ٹی لائن کی تار اس کی گردن سے ٹکرا گئی۔ اس سے اسے شدید کرنٹ جھٹکا لگا اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی گاو ¿ں والوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس کے سامنے ایوب کے لواحقین نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد پولیس نے پنچنامے کرکے لاش ان کے حوالے کردی۔ ایوب کی موت سے اہل خانہ اور گاو ¿ں میں سوگ کا ماحول۔ رشتہ داروں کا رو رو کر برا حال ہے۔ گاوں والوں کا الزام ہے کہ پاور کارپوریشن کی لاپرواہی کی وجہ سے علاقے میں موت کے تار اسی طرح لٹک رہے ہیں۔ کارپوریشن کے حکام کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن لٹکی ہوئی لائن کو درست نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دس دنوں میں بجلی محکمہ کی لاپرواہی کے سبب دو لائن مین سمیت تین افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر