کھتولی: عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر کے نصیر پور روڈ پر سماج وادی پارٹی کے سرکردہ لیڈر ندیم ملک کے ذریعہ دی گئی افطار پارٹی میں ایس پی آر ایل ڈی سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے کارکنوں اور قائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مہمانِ خصوصی میراںپور ایم ایل اے چندن چوہان و پورقاضی ایم ایل اے انل کمار نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی بڑھانے کے لیے روز افطار جیسے پروگرام اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھائی چارہ بڑھا کر ہی نفرت پھیلانے والے عناصر کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔
ندیم ملک نے کہا کہ ان کا مقصد ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ ہندو مسلم اتحاد کی مضبوطی کے لئے بے لوث طریقے سے زیادہ سے زیادہ پروگرام کر کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کیا جائے۔ ایس پی لیڈر بوبی تیاگی، ساجد حسن، علیم صدیقی، وصی انصاری ایڈوکیٹ، ایم آئی ایم کے ضلع صدر گلبہار ملک ایڈوکیٹ، ایس پی لیڈر سرتاج رانا، شوکت انصاری، چندر شیکھر تیاگی، اسد پاشا، آشیش تیاگی، شمشیر ملک، ڈاکٹر اسرار علوی، راغب قریشی، سلیم ملک، جنید رؤف، دلشاد انصاری، ڈاکٹر نورحسن سلمانی، ارشد ملک، ندیم رانا مکھیا سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
0 Comments