سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپورکے مانک مﺅ کے باشندہ شاہنواز عرف چھوٹا کو اس کے ہی دوستوں نے ناجائز تعلقات کی بنا پر قتل کر دیا۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ ایس ایس پی نے اس واقعہ کا انکشاف کرنے پر پولیس ٹیم کو 25 ہزار کا انعام دیا ہے۔
واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے صحافیوں کو بتایا کہ شاہنواز عرف چھوٹا ولد محمد اسلام جو قطب شیر تھانہ علاقہ کے تحت مانک مﺅ گاو ¿ں کا رہنے والا ہے، 20 جنوری کو لاپتہ ہو گیا تھا۔ لواحقین اسے ڈھونڈتے رہے۔ اس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر 14 فروری کو قطب شیر پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی گئی۔ گزشتہ 26 مارچ کو سرساوہ تھانہ علاقے کے تحت گاو ¿ں بڈھیڑہ کے جنگل میں ایک کنکال ملا تھا۔ بعد میں اس کی شناخت شاہنواز کے طور پر ہوئی تھیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ مانک مﺅ کے رہائشی شاہ رخ عرف بکری ولد فاروق، مستقیم ولد یعقوب، محسن عرف للوا ولد یوسف، شاہ رخ ولد جمیل متوفی شاہنواز قریبی دوست تھے۔ سب اسمیک کے نشے میں مست تھے۔ پانچوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا۔اس دوران شاہنواز کے شاہ رخ ولد جمیل کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔یہ معلوم ہونے پر شاہ رخ ، محسن، مستقیم، شاہ رخ عرف بکری نے قتل کا منصوبہ بنایا۔ 28 جنوری کی رات مذکورہ چار ملزمان شاہنواز کو ایک کار میں سرساوہ کے بڈھیڈا گاو ¿ں کے جنگل میں لے گئے۔ یہاں پہلے اس نے سمیک کا نشہ کیا اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد لاش کو جلا دیا گیا۔ پولیس نے تفتیش کے بعد قاتلوں شاہ رخ عرف بکری، مستقیم اور محسن عرف للو کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ مرکزی ملزم شاہ رخ ولد جمیل اس سے قبل آرمس ایکٹ کے تحت جیل جا چکا ہے۔ وہ اس کیس میں ضمانت پر باہر تھا۔ اب مقتول شاہنواز کی شناخت کے بعد آرمز ایکٹ کے مقدمے میں ضمانت توڑ دی، عدالت میں پیش ہوا اور جیل چلا گیا۔ اسے ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کی جائے گی۔
0 Comments