Latest News

نابالغ سے اجتماعی عصمت دری، تین ملزم گرفتار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تھانہ ناگل علاقے کے ایک گاوں کی رہنے والی نابالغ لڑکی نے چار نوجوانوں پر اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا ہے اور تھانے میں تحریر دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس نے چاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تھانے پہنچی 14 سالہ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ 13 مارچ کو گاوں کے دو نوجوان اسے یہ کہہ کر جنگل میں لے گئے کہ اس کی ماں چارہ لینے گئی ہے اور اسے بلا رہی ہے۔متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ جب وہ ان کے ساتھ جنگل میں پہنچی تو وہاں پہلے سے دو اور نوجوان موجود تھے جنہوں نے گنےّ کے کھیت میں اس کی اجتماعی عصمت دری کی اور دھمکی دی کہ گاوں جانے کے بعد کسی کو نہ بتانا ورنہ تمہارے بھائی کو قتل کر دیا جائے گا۔ بدھ کی شام متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ تھانے پہنچی اور پولیس کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں بتایا۔سی او دیوبند رامشرن سنگھ نے بتایا کہ چار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نامزد نوجوانوں یوگیش، آنند اور گورو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ متاثرہ کا بیان ریکارڈ کر کے طبی معائنے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر