Latest News

رام تیرتھ کیندر اور فاونڈیشن آف یونیورسل کے زیر اہتمام ۴۹ ویں روزہ افطار تقریب کا انعقاد۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
رام تیرتھ کیندر اور فاونڈیشن آف یونیورسل کے زیر اہتمام سہارنپور میں انبالہ روڑ پر واقع رام تیرتھ ہال کے وسیع ہال میں 49 واں روزہ افطار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا، اس قومی یکجہتی تقریب میں رکن پارلیمنٹ حاجی فضل ارحمان سمیت شہر کے سرکردہ افراد بلا لحاظ مذہب و ملت شریک ہوئے ، افطار کے بعد ہال میں ہی نماز مغرب ادا کی گئی۔ سہارنپور میں متواتر ہونے والے اس روزہ افطار میں شام ۶ بجے سے مہمانان پہنچنا شروع ہو گئے تھے، اس موقع پر اسلامیہ انٹر کالج کے پرنسپل جلال عمر نے کیندر کے بانی اور سنچالک سورگیہ پنڈت کیدار ناتھ پربھاکر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپ سی میل جول اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کیلئے اجتمائی روزہ افطار کی تقریب کا آغاز 49 برس قبل کیا تھا۔بلا تفریق مذہب و ملت وہ لوگوں کو مدعو کیا کرتے تھے اور محبت کا پیغام لوگوں تک پہنچاتے تھے۔جلال عمر نے کہا کہ روزہ نفسانی خواہشات پر قابو پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔روزہ کردار سازی میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔انسان کے اخلاق و کردار کو بلند کرتا ہے۔حدیث شریف میں ماہ رمضان کو مواسات کا مہینہ کہا گیا ہے جسکے معنی یہ ہیں کہ ایک دوسرے کہ ساتھ انسانی ہمدردی سے پیش آیا جائے اور انسانوں کے ساتھ غم خواری کا مظاہرہ کیا جائے۔ اس مہینہ میں غریب،محتاج ،مسکین اور معاشی وسائل سے محروم لوگوں کا خاص خیال رکھا جائے۔ خدمتِ خلق کے کام نمود و نمائش کے لئے نہیں صرف رضائے الہی کے لئے کیے جائیں۔ رکن پارلیمنٹ حاجی فضل ارحمان نے کہا کہ پنڈت کیدار ناتھ جیسی شخصیات اب خال خال ملتی ہیں۔ انہوں نے جو کارہاے نمایاں انجام دیے ہیں وہ قابل رشک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کے ماحول کو ہم نفرت سے نہیں محبت سے ہی ختم کر سکتے ہیں ۔سابق وزیر مملکت کا درجہ حاصل سرفراز خاں نے پنڈت کیدار ناتھ کے بیٹے سرویشور پربھاکر اور ان کے اہل خانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کی ساجھا وراثت کو زندہ رکھنے کا کام کیا ہے۔ نماز مغرب بلاسم پبلک اسکول کے پرنسپل رحمان عزیز نے ادا کرائی۔ روزہ کشائی تقریب میںروحانی مرکز کے روح رواں مجاز شمسی اطہر عمر صدیقی ،سیدحسان ،ڈاکٹر رجنیش، دہوجہ رشی پال جین، انعام، راشد، محبوب علی، پرشوتم ، شفاعت ،عظیم ،غیور ادریسی، دیپک گپتا ،پرمندر سنگھ ،راشد حسن ،آصف شمسی، روی کمار، امت دہوجہ سچن گھیی، پونت مگلانی شیخ انو، مہتاب عالم، جنید خاں ٹ،نکو پروین ملک، پرمندر سنگھ، وپن جین ،ہری اوم، اروڈہ منیش آہوجہ ارن چودھری کے علاوہ کئی سیاسی و سماجی افراد موجود تھے۔ کنوینر پروگرام سرویشور پربھاکر اور رضوان خاں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر