Latest News

عتیق- اشرف کو اوپر پہنچادیا اور اب سہارنپور کے غنڈوں کی باری، بی جے پی رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان، عتیق-اشرف قتل کایوگی سرکار کو دیا کریڈٹ۔


دیوبند: سہارنپور میں بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیو گمبر نے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں راجیو گمبر عتیق اشرف قتل کا کریڈٹ اپنی حکومت کو دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ کہہ رہے ہیں کہ اب سہارنپور سے غنڈوں کے صفائے کی باری ہے۔ جبکہ ریاستی حکومت پریاگ راج میں پولیس حراست میں مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔بلدیہ انتخابات میں میئر کے عہدے کے بی جے پی امیدوار ڈاکٹر اجے کمار کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے دوران شہر کے ایم ایل اے راجیو گمبر نے یہ متنازعہ بیان دیا۔ راجیو گمبر نے کہا، 'یوپی کی یوگی حکومت غنڈے مافیاو ¿ں کو مٹی میں ملانے کے لیے بلڈوزر چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو یوگی سرکار نے اوپر پہنچا دیا اور اسی کے نام پر وہ لوگوں سے ووٹ بھی مانگ رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پریاگ راج کے بعد اب سہارنپور کے غنڈوں کے صفائے کی باری ہے۔ ایم ایل اے کا یہ بیان بحث کا موضوع بناہواہے۔ایک طرف یوپی حکومت پریاگ راج میں پولیس حراست میں مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شوٹر سے پوچھ گچھ اور تفتیش کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطحی SIT تشکیل دی گئی ہے۔ اس سب کے باوجود سہارنپور میں بی جے پی ایم ایل اے راجیو گمبر کا یہ ویڈیو وائرل ہورہاہے، جس میں وہ دونوں قتل کا کریڈٹ یوپی کی یوگی حکومت کو دے رہا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وہ سہارنپور کے غنڈوں کی باری بھی بتاتے ہیں۔ اب سیاسی حلقوں میں چرچا ہے، ان کا نشانہ مسعود خاندان ہے۔واضح رہے کہ 15 اپریل کی رات پریاگ راج میں عتیق احمد اور اشرف کے علاج کے دوران شوٹروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ یوگی حکومت نے 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ حکومت قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس حراست میں عتیق اور اشرف کا قتل ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر